مالیگاؤں / منگل کی رات تقریبا ساڑھے 9 بجے کے درمیان جلگاؤں سے 14 کلو میٹر کی دوری پر واقع پالک منتری گلاب راؤ پاٹل کے گاؤں پالدھی میں اس وقت تنازعہ پیدا ہو گیا جب رام نومی کی پالکی کا جلوس ڈی جے کے ساتھ وانی قلعے کی طرف جارہا تھا اس دوران جلوس ڈی جے بجاتے ہوئے ایک مسجد کے پاس پہونچا جہاں دو گروپ میں ڈی جے کو لیکر تنازعہ کھڑا ہوگیا ، اس تنازعہ میں ایک پولیس ملازم سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں ، اس معاملے کو لیکر گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے ، جلگاؤں ضلع پولیس انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش میں لگی ہوئی ہے ، ضلع انتظامیہ نے 31 مارچ تک پالدھی گاؤں میں کرفیو نافذ کیا ہے ،
ضلع ایس پی ایم راج کمار نے عوام سے امن و امان برقرار رکھنے اور افواہ نہ پھیلانے کی اپیل کی ہے ، اس معاملے میں پولیس نے دو مقدمات میں 100 سے زائد افراد کے خلاف گناہ داخل کرتے ہوئے 45 افراد کو گرفتار کیا ہے ، حالات پر قدغن لگانے کے لئے جلگاؤں ، دھرن گاؤں ، اور چوپڑا سے بھاری پولیس فورس طلب کر موقع پر تعینات کردیا گیا ہے ، وہیں منسٹر گلاب راو پاٹل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پالدھی گاؤں میں 32 سالوں میں کبھی فساد نہیں ہوا ہے یہاں پر ہندو مسلم ملجھل کر رہتے ہیں ،
منگل کو ہوئے تنازے میں دونوں جانب سے پتھر بازی کی گئی ہے جس میں پولیس ملازم سمیت گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہونچا ہے ، دونوں طبقوں کو چاہئے کے امن و امان برقرار رکھے ، کسی بھی طرح کی افواہ کا شکار نہ ہوں ۔ کچھ شرپسند عناصر سماج میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ایسے شرپسند عناصر کو پولیس کے سپرد کیا جائے ایسی گزارش بھی امن پسند عوام کی جانب سے کی جارہی ہے ۔




