مشہور خبریں

مالیگاؤں شہر میں حالات پرامن ، شہریان افواہوں پر دھیان نہ دیں ، یاتریوں کے جلوس سمیت سوشل میڈیا پر پولیس کی گہری نظر ، ضلع SP شاہجی امپ ، ASP انیکیت بھارتی ، Dysp تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں پولس انتظامیہ مستعد

 


مالیگاؤں / ناسک گرامین ضلع پولیس انتظامیہ کی شہری حالات سمیت سوشل میڈیا پر گہری نظر ، مالیگاؤں شہر میں حالات پرامن ہیں ، شہریان کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نا دیں- فیس بک،وہاٹس ایپ و دیگر سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی متنازعہ پوسٹ نا کریں جس سے امن و امان کو خطرہ لاحق ہو ، سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ پر پولس انتظامیہ نظر بنائے ہوئے ہے -

کسی بھی سوشل پلیٹ فارم پر کسی بھی طرح کی متنازعہ پوسٹ شیرکرنے پر سخت کاروائی کئے جانے کا انتباہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا ہے ۔ وہیں ضلع ایس پی شاہجی امپ ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ کسی بھی طرح کی افواہ کا شکار نہ ہو ، امن و امان قائم رکھتے ہوئے اپنا وقت عبادت میں گزارے ،

سوشل میڈیا وہاٹس اپ پر کسی بھی طرح کے اشتعال انگیز بیانات ، فوٹو یا تحریر وائرل نہ کریں ، اگر ایسا کوئی کرتا ہے تو اسے فوری طور پر روکتے ہوئے غیر ضروری مواد کو فوری ڈیلیٹ کریں ، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.