مشہور خبریں

گائے نسل کے جانور ، پک اپ گاڑی سمیت 2 لاکھ 78 ہزار ہزار روپے کا مال ضبط ، توصیف خان کے خلاف مقدمہ درج

 


مالیگاؤں / 13 جون 2023 کو 5 بجے کے درمیان شہر ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کو خفیہ اطلاع ملی کہ توصیف خان حمید خان عرف توصیف کانتی ساکن گلاب پارک کے پاس گلاب پارک پانی کی ٹنکی کے پاس پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں گلاب پارک میں گائے نسل کی مویشی پک اپ گاڑی نمبر MH 04 DS 5688 میں غیر قانونی طریقے سے ذاتی فائدے کیلئے ذبیحہ کے مقصد کے تحت جانور بھر کر لائے جارہے ہیں ، خبر ملتے ہی ڈی واے ایس پی کی خصوصی ٹیم کے ساتھ پوارواڑی پولیس اسٹیشن عملہ نے مذکورہ گاڑی کی تلاش کرتے ہوئے  گلاب پارک پانی کی ٹنکی کے پاس کاروائی کرتے ہوئے  غیر قانونی طریقے لے کر جارہے 8  گائے نسل کے جانور ، پک اپ گاڑی سمیت 2 لاکھ 78 ہزار ہزار روپے کا مال ضبط کیا ،  مذکورہ معاملے میں پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں سی سی ٹی این ایس گناہ رجسٹر نمبر 135/2023 قلم  مہاراشٹرا اینیمل پروٹیکشن (ترمیمی) بل 1995 کے سیکشن 5(b) کی خلاف ورزی قلم 9 کے ساتھ جانوروں پر ظلم کی روک تھام ایکٹ 1960 کے سیکشن 9 کے ساتھ قلم 11 اور موٹر وہیکل قاعدہ قلم 83 ، 177 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔


معلوم ہوکہ ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہجی امپ ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں  خصوصی اسکواڈ میں شامل پی ایس آئے پراجی واگھموڑے ، پولیس کانسٹبل دنیش شیراوتے ، سچن بیداڑے ، پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے حولدار سچن دھارنکر ، بھامرے ، پولیس نائیک گانگورڈے ، کانسٹیبل شیلار نے اس کاروائی کو انجام دیا ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.