ناسک/ ناسک میونسپل کارپوریشن کی ایجوکیشن آفیسر سنیتا دھنگر اور محکمہ تعلیم کے کلرک نتن جوشی کو اے سی بی نے معطل پرنسپل کو بحال کرنے کے لیے ضروری خط دینے کے لیے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔
اس کاروائی سے ناسک میونسپل کارپوریشن میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔
معلوم ہوکہ دونوں رشوت خور افسران کو 55 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ سنیتا دھنگر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور فی الحال اے سی بی نے اس کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
سنیتا دھنگر (57 سال ، رہائشی 801 رچیت سنشائن انٹواڑی ناسک (کلاس-2 )) اور نتن جوشی (45 سال ، رہائشی فلیٹ نمبر 8، پشپانکور اپارٹمنٹ، چوہان نگر، تپوون، ناسک (کلاس -3) دونوں نے مجموعی طور پر 55000 روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا ، جس میں ایجوکیشن آفیسر سنیتا دھنگر 50,000 روپے اور کلرک جوشی 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ۔


