مشہور خبریں

مدارس کے خلاف بچوں کی اسمگلنگ کے الزامات پر ہوئی کارروائی میں شفافیت ہونی چاہیئے : رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی

 


مالیگاؤں / جمعہ کو دوپہر کے وقت مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے بڑا قبرستان دورہ کے موقع پر گزشتہ دنوں مدرسہ میں پڑھنے والے بچوں کو اسمگلنگ کے الزام میں پھنسائے جانے پر رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ وہ آمدار کے علاوہ دارالعلوم دیوبند کے مجلس شوریٰ کے رکن ہے اور آل مہاراشٹر رابطہ مدارس دینیہ کے ریاستی صدر بھی ہے اور ایک ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے میری مستقل نظر ہے اور مہاراشٹر کے مدرسوں میں کیا ہوتا ہے اور اسکی جانکاری رکھنا اور اس تعلق سے فکر مند رہنا میری ذمہ داریوں میں سے ہے جس دن یہ گھٹنا حادثہ ہوا ہے کہ منماڑ اور دیگر ریلوے اسٹیشن پر ایسے بچوں کو جو مدرسوں میں ایڈمیشن کے لئے لاۓ جا رہے تھے پولس ڈپارٹمنٹ کے لوگوں نے یہ سمجھ کر کے بچوں کی اسمگلنگ ہورہی ہیں انھیں روکا، میری ذمہ داروں سے بات چیت ہوئی ہے منماڑ ریلوے اسٹیشن تو مالیگاؤں تعلقہ میں آتا ہے اور ایس پی و ضلع ایس ایس پی کے انڈر میں منماڑ آتا ہے وہ بھی اس کے ذمہ دار ہیں، بھساول اور بھوپال کے تعلق سے جو خبریں ہیں بھساول تو مہاراشٹر  ریاست میں ہے اس لیے ذمہ داروں سے میری بات چیت ہے انکو ایسا شک و شبہات ہے یا جان بوجھ کر اس طرح کی باتیں کی جارہی ہے کہ یہ بچوں کی اسمگلنگ ہے ہم نے کہا کہ اسکی پوری انکوائری کر لیں، انکے ماں باپ سے مل لیں اور انکے ماں باپ کو بلا لیں، اگر کسی کے بچے کی اسمگلنگ ہورہی ہونگی تو آپ سوچو تو سہی وہ ماں باپ کتنے پریشان ہونگے کہ انکے بچوں کو اٹھا کر لے جایا گیا اور وہ اطمینان و چین سے گھر میں بیٹھے ہیں.! اس لیے آپ انکوائری کر لو،

اگر آپ کی انکوائری میں یہ آتا ہے کہ ان بچوں کے ماں باپ نے انھیں پڑھنے کے لئے بھیجا ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ آپ کی طرف سے اس پر کوئی گناہ کیس بنتا نہیں ہے اگر آپ زبردستی کسی کو مجرم اور گناہگار بنانا چاہتے ہو تو الگ بات ہے لیکن جو بچے جن کے متعلق آپکو شبہ ہے یہ اسمگلنگ ہورہی ہے تو آپ ان پر انکوائری کر لیں، سارے بچے آپ کے پاس ہے انکے گھر انکوائری کرلو آپ جو بچوں کو جو لے کر آئے ہیں وہ آپکے پاس ہے بچوں کے تعلق سے انکا ایڈریس پتہ انکا گھر معلوم کرکے پتا کرے پہنچے، اور اسکی انکوائری ہو، اور ان پر جو الزام ہے وہ دھل جانا چاہئے، اور ختم ہوجانا چاہیے اور مدارس دینیہ کو جو بدنام کرنے کی سازش و کوشش کی جارہی ہے ان شاءاللہ  اس معاملے میں جو لوگ مخالف ہیں اور مدرسوں کے دشمن ہیں وہ منہ کی کھاۓ گے .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.