مالیگاؤں / 17 جون بروز سنیچر کو رات 8 بجے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں منعقد امن کمیٹی کا انعقاد عمل میں آیا ، اس میٹنگ میں امن کمیٹی اراکین کے ساتھ سرکردہ افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
اس موقع پر آزاد نگر پولیس اسٹیشن پی آئے دولت راؤ جادھو نے اظہار خیال کرتے ہوئے آزاد نگر حدود میں بقر عید کے موقع پر کیئے گئے نظم و ہندو ملزم آبادی میں ہونے والی قربانی سے متعلق عوام کو احتیاط برتنے اور صاف صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی ۔ وہیں شہر ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں میری یہ پہلی بقر عید ہے ، یہاں پر ہر سال کارپوریشن کی جانب سے ذبیحہ خانوں کا انتظام کیا جاتا ہے ، مگر مجھے معلوم ہوا کے یہاں پر لوگ سرکاری سلاٹر ہاؤس میں قربانی کو ترجیح نہیں دیتے ہیں ، عوام کو ایسا نہیں کرنا چاہئے ، شہریان کو چاہیئے کے وہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم سلاٹر ہاؤس پر جاکر اپنے جانوروں کی قربانی کو انجام دے ،
اس سے شہر میں صاف صفائی اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہوگی ، وہیں مالیگاؤں شہر میں پانی کی قلت ہوتی ہے ایسے میں بلاوجہ اپنے گھروں اور گلیوں میں قربانی کر کے لوگ روڈ صاف کرنے کے لئے پانی کا بھرپور استعمال کرتے ہیں ، جس سے بڑی مقدار میں پانی ضائع ہوتا ہے ، شہریان صاف صفائی کے ساتھ بردران وطن کے جذبات کا بھی خیال رکھتے ہوئے قربانی کو ادا کریں ۔ وہیں بقر عید کے موقع پر میں اور ہمارے آفیسرس ، ہماری ٹیم پٹرولنگ پر رہے گی ، اگر کسی شہری کو کوئی پریشانی ہو یا کوئی شکایت ہو تو وہ بلا جھجک ہم سے رابطہ کر سکتا ہے ، ہم بقر عید پر عوام کو پیش آنے والے سبھی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے ، اور میں سبھی مسلمان بھائیوں کو بقر عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اس طرح کے جملوں کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں سبھی تہوار پرامن طریقے سے ادا کرنے کی اپیل تیگبیر سنگھ سندھو نے کی ہے ۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے اراکین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے مفاد عامہ تفصیلات پیش کی ۔ اس میٹنگ میں افتخار سیٹھ جیم خانہ والا ، ادریس چکن والے ، کیول اپپا ہیرے ، راجو بھاؤ سمیت دیگر سرکردہ افراد موجود تھے ۔


