مالیگاؤں / مالیگاؤں کیمپ پولیس اسٹیشن حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل جرم میں داخل گناہ رجسٹر نمبر 216/2073 دفعہ 379 کے تحت مسروقہ موٹر سائیکل اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے دوران پولس انسپکٹر ہیمنت پاٹل، لوکل کرائم برانچ، ناسک رورل کو خفیہ خبر ملی کہ چوری کی گئی 20,000روپے مالیت کی ہیرو کمپنی کی سلور کلر HF ڈیلکس موٹر سائیکل چیسی نمبر MBLHAR2079801113، اور انجن نمبر HATEN 9808819، بغیر آگے اور پیچھے نمبر پلیٹ کے آصف علی سلیم علی، عمر 34 سال، رہائشی۔ عائشہ نگر گلی نمبر 4، مکان نمبر 202، مالیگاؤں کے پاس موجود ہے ، خبر ملتے ہی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مذکورہ موٹر سائیکل اور آصف علی کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا ، اس کے بعد آصف علی کے قبضے سے اس کے گھر کے قریب سے درج ذیل چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے ،
(1) 20 ہزار رویے مالیت ہیرو کمپنی کی سلور ایچ ایف ڈیلکس موٹر سائیکل آصف علی سلیم علی کے گھر سے برآمد ہوئی ، جس کے بعد چھان بین میں
2) 40,000 روپے مالیت کی سیاہ اور سرخ رنگ کی ہونڈا شائن موٹر سائیکل نمبر پلیٹ نمبر MH-41-AJ-3979 چیسس نمبر ME4JC36NJE7098197 پر مشتعمل برآمد ہوئی ، آصف علی سلیم علی کے گھر سے ملی (3) 30 ہزار روپے مالیت کالے رنگ اسپلینڈر پلس موٹر سائیکل نمبر MH 41 AR 9667 , چیسی نمبر MBLHRAR071HHEA0338 ملی ، (4) 40 ہزار روپے مالیت کی کالے رنگ کی اسپلندر پلس موٹر سائیکل MH 41 AT 9527 چیسی نمبر MBLHAW1135391804 آصف علی کے گھر سے برامد ہوئی سبھی موٹر سائیکلوں کو تفتیش کے لئے پنچ کے سامنے پنچنامۂ کر قبضے میں لیا گیا ، اس معاملے میں ضلع ایس پی شاہجی امپ کے حکم پر ایل سی بی پولیس انسپکٹر ہیمنت پاٹل ، پی آئے دتاتریہ چودھری ، اے پی آئے پردیپ آوہاڑ ، پولیس حولدار گورکھنات ، پروین سانپ ، کشور خراٹے ، ستیش جگتاپ ، پولیس نائک ہیمنت گلبلے ، پردیپ بہرام ، پولیس نائیک سنیل پاڑوی ،پروین گانگورڈے ، ڈرائیور اشوک بوراڈے نے کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 2 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی 8 موٹر سائیکل ضبط کرتے ہوئے ملزم (1) آصف علی سلیم علی 34 سال ساکن عائشہ نگر گلی نمبر 4 گھر نمبر 202 مالیگاؤں اور اسکے ساتھی ، (2) شکیل خان ذاکر خان عرف راجو 23 سال ساکن نورنگ کالونی مالیگاؤں ، (3) مجاہد احمد عبدالعزیز 34 سال نورنگ کالونی ، (4) سیّد سمیر سیّد رؤف 23 سال ساکن پنجتن چوک مالیگاؤں کو حراست میں لیا ہے ۔ دیگر تحقیقات کیمپ پولیس کررہی ہے ۔


