مالیگاؤں : مہاراشٹر میں گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے ایک ساتھ آنے سے ریاستیں سرکار نے مسلمانوں کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہوئے عید میلاد کے جلوس کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں مہاراشٹر سرکار نے جمعہ کو بھی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔خیال رہے کہ پہلے سے ہی گزیٹیڈ چھٹی جمعرات 28 ستمبر کو گنیش وسرجن کیلئے دی گئی ہے اور اسی دن عید میلاد ہونے کے سبب اب مسلم تنظیموں اور سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ بارہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کا جلوس جمعہ کو نکالا جائے گا
اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے جمعرات کے ساتھ ساتھ جمعہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ان دو دنوں کیلئے مہاراشٹر کے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر ،اسکولیں کالجز کی جہاں تعطیل رہے گی وہیں سنیچر 30 ستمبر کو صرف سرکاری دفاتر میں تعطیل رہے اسی طرح یکم اکتوبر اتوار کو عام تعطیل رہا کرتی ہے اور پھر دو اکتوبر گاندھی جینتی کی بھی قومی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔منگل سے حسب معمول کام کاج جارہا ہونگے ۔عوام نوٹ فرما لیں ۔