مشہور خبریں

سڑک کے کنارے بوری میں بند خاتون کی لاش ملی ، ابتدائی جانچ میں قتل کا شبہ ، پولیس تفتیش شروع


 ناسک /ناسک-ڈنڈوری روڈ پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ایم یو ایچ ایس) کے قریب سڑک کے پاس بوری میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔  اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اور پولیس نے موقع پر پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔

 یہ واقعہ مہسرول پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا ہے۔  ناسک ڈنڈوری روڈ پر آج صبح ایک خاتون کی لاش بوری میں پڑی دکھائی دی ۔ جہاں راہگیروں کی جانب سے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔  جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کر  تفتیش شروع کر دی۔

 قتل کا ابتدائی قیاس :

 سڑک کے کنارے مشکوک لاش ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔  پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے۔  جس کے مطابق پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.