مشہور خبریں

مَیں تائی کی جیت کا کریڈٹ مالیگاؤں کی عوام کو دیتا ہوں ، کسی سیاسی لیڈر کو یہ کریڈٹ نہیں جاتا ہے : مفتی اسمٰعیل قاسمیاللہ کا شکر ہے ہم نے تائی سے دو لاکھ ووٹ کا وعدہ کیا تھا اللہ نے زبان اور شہر کی لاج رکھ لی

مالیگاؤں  / بروز بدھ 5 جون کو ڈائمنڈ لانس میں حالیہ دھولیہ مالیگاؤں پارلیمنٹ الیکشن میں انڈیا الائنس کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ جیت کے بعد سب سے پہلے مالیگاؤں ڈائمنڈ لانس پہنچی ، اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اظہار تشکر پر اپنی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اس نے خوشیوں والا دن عطاء کیا، اسکے بعد مَیں مالیگاؤں کی عوام کا شکر گزار ہوں، انھوں نے اپنے علماء کی بات پر لبیک کہتے ہوئے ووٹ دیا اور سیکولر امیدوار کو ووٹ دیا، ہم نے بھی مالیگاؤں کے ووٹروں سے اپیل و گزارش کی تھی لوگوں نے سخت گرمی میں رکشا وغیرہ کا انتظار کیے بنا پولنگ بوتھ پہنچ کر اپنی ووٹ دیا، ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ دارالعلوم شوریٰ کی میٹنگ میں ایک کام نکلا اور مشورہ ہوا ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرکے بات چیت کرنا ہے دو لوگ طے ہوۓ، ایک مَیں بھی تھا، مَیں نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو کال کیا اپوائمنٹ ملنے کے بعد جب فون پر بات ہوئی تو مَیں نے اپنا تعارف کروانے لگا تو سی ایم یوگی جی کہتے ہیں کہ بولئے مفتی صاحب مَیں آپ کو پہچانتا ہوں، مَیں نے پوچھا کہ آپ کیسے پہچانتے ہے تو انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے کم ووٹ بی جے پی کو جس اسمبلی حلقے میں ملی وہ آپکا اسمبلی حلقہ مالیگاؤں ہے اور بی جے پی کے امیدوار کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ جس امیدوار کو حاصل ہوئی ہے وہ آپ کا مالیگاؤں ہے مَیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے اپنا پچھلا ریکارڈ بریک کیا ہے ماضی میں ایک لاکھ 33 ہزار ووٹ کنال بابا پاٹل کو دیے تھے اس بار ہم نے شوبھا تائی بچھاؤ کو ایک لاکھ 98 ہزار 889 ووٹ دی ہے جو کسی بھی اسمبلی حلقے میں ملک میں ریکارڈ ہے، جب عیدالفطر کی نماز کے بعد دنیش بچھاؤ مجھ سے ملنے کیلئے شوبھا تائی بچھاؤ کے ساتھ آے تھے مَیں نے اسوقت کہا تھا کہ آپ مالیگاؤں کی فکر نہ کریں آپ دیگر اسمبلی حلقے میں محنت کریں اور 40 فی صد ووٹ ہر اسمبلی حلقے سے حاصل کریں، مالیگاؤں کی لیڈ برتری سے آپ کی جیت یقینی ہے ان شاءاللہ، اور آپ ہماری مجبوری سمجھیں یا ہماری ضرورت سمجھیں ہم آپ کو مالیگاؤں سے دو لاکھ ووٹ  دلائیں گے، آپکی کانگریس کو پچھلے تین پارلیمنٹ الیکشن میں کانگریس امیدوار کو کم ووٹ ملے ہیں آپ وہاں محنت کریں، آپ مالیگاؤں مت آئیں ہم آپ کا کام کریں گے، ہم نے بناء کسی مطالبے کے بناء کسی پیسے کے ہم کام کریں گے جب آپ جیت کر کے آجائے گے ہم پھر آپ سے بات کریں گے، مالیگاؤں شہر محبت والا اور زبان کا پکا ہے وعدہ کیا ہے پوری ایمانداری سے نبھاۓ گا اور مالیگاؤں کی ووٹ سے ہی شوبھا تائی بچھاؤ کی جیت ہوئی ہے اور یہ کریڈٹ عوام کو جاۓ گا یہ مَیں اور کوئی بھی سیاسی لیڈر کریڈٹ نہیں لے سکتا ہے، مالیگاؤں کی تاریخ میں کبھی بھی 60 فی صد پرسینٹیج پارلیمنٹ الیکشن میں نہیں ہوئی ہے 50 فی صد کے اس پاس ووٹنگ ہوتی رہی ہے اس بار 70 فی صد کے قریب ووٹنگ ہوئی ہے، اسی طرح مفتی اسمٰعیل قاسمی نے برجستہ اس بات کا اظہار کیا ملک بھر میں مسلمانوں کی ووٹوں کو ووٹر لسٹ سے غائب کیا گیا، اور ہمارے شہر میں 5 سال قبل 40 ہزار ووٹ کٹ ہوئی ،جو سیاسی دشمنی کی وجہ سے کٹ کروائی گئی، اگر وہ کٹ نہ ہوتی تو ڈھائی لاکھ ووٹ شوبھا تائی بچھاؤ کو مالیگاؤں سے ملتی، اسی طرح بی جے پی نے اس پارلیمنٹ الیکشن میں اسکو نشانہ اور مدعا بنایا جو غیر الیکشنی تھا انکا بھاشن مسلمانوں سے شروع اور قبرستان و پاکستان پر ختم ہوتا تھا، ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو پہلے ملک میں ہندو مسلم سکھ عیسائی کا بھائی چارہ تھی گنگا جمنی تہذیب تھی وہ برقرار رہے. ایکدوسرے کی خوشی غمی میں شریک ہوتے تھے. مَیں اس موقع پر مالیگاؤں شہر کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اب تائی جیت کر کے آگئی ہے ہم ان سے بات کرکے مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک ساتھ کام کریں گے اور ان سے شہر کیلئے کام لیں گے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.