مشہور خبریں

نعمانی نگر کی 21 سالہ اقصیٰ ارم نے کی خودکشی ، پڑھائی کی اجازت نہ ملنے پر اٹھایا سنگین قدم

مالیگاؤں / نعمانی نگر گلی نمبر 5 میں رہائش 21 سالہ اقصیٰ ارم لقمان احمد انصاری نے اپنے رہتے گھر کے اوپری منزلے پر دوپہر 12 بجے کے درمیان پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔


ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ آج 2 جون کو اقصیٰ ارم لقمان انصاری نے اپنے ہی مکان میں پھانسی لگالی تھی ، جسے محلے کے ذمہ داران نے بچی کو بچی کو پھندے سے اتار کر بغرض علاج شفاء اسپتال میں داخل کیا جہاں ڈاکٹر نے ابتدائی جانچ میں اسے مردہ قرار دیا ،
شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کے بچی کی خودکشی کی وجہ دریافت کی گئی تو اسکے والد نے بتایا کہ بچی بی اے فائنل کر چکی تھی اور مزید آگے پڑھنا چاہتی تھی ، مگر گھر والے اسے آگے پڑھانا نہیں چاہتے تھے ، اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اقصیٰ ارم نے اسطرح کا سنگین قدم اٹھایا ہے ، تادم تحریر اقصیٰ ارم کی لاش پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی کے بعد اہل خانہ کے سپرد کردی گئی ہے ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس قانونی کارروائی میں مصروف ہیں ۔  بچی کے پوسٹ مارٹم و دیگر کاروائی میں شفیق اینٹی کرپشن ، تاج الدین ممبر ، عبدالستار ایمبولینس والے ، عارف آیا ، عاشق علی ، عبدلقادر ، علیم و نعمانی نگر کے دیگر ذمہ داران نے معاونت کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.