مالیگاؤں / (پریس ریلیز) شہری حالات اور فائرنگ کو لیکر جو ماحول شہر بھر میں بنایا گیا ہے اور ابھی تک بنایا جارہا ہے اس سے صرف اور صرف شیخ رشید خانوادے سے حسد کی بو آتی ہے ۔پر معاملے میں سیاسی مخالفین شیخ رشید خانوادے کا نام لیکر بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن عزت دینے والا اللہ تعالیٰ ہے اور اسی لئے شہر بھر میں خانوادہ شیخ رشید کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔عوام کو اچھا برا سمجھتا ہے ۔کسی کے بدنام کرنے یا زبردستی الزامات لگانے سے کوئی برا نہیں ہوتا ہے ۔ہم نے مالیگاؤں شہر میں شفاف اور تعمیری سیاست کی ہے جس کے سبب لوگ ہم سے جڑتے چلے جاتے ہیں لیکن سیاسی مخالفین کے پیٹ میں اتنا درد ہوتا ہے کہ وہ ہر معاملے میں شیخ رشید خاندان کو ٹارگیٹ کرتے ہیں ۔ دو ٹکے کے ان سیاسی مخالفین کے الزامات سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ہم نے کل بھی عوامی خدمات کی تھی اور آج بھی کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔لوگ جلتے ہیں تو جلنے دیں ۔اسطرح کا بیان مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس کے صدر آصف شیخ رشید نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے دیں۔
آصف شیخ رشید نے کہا کہ 7 جون بروز جمعہ کو رات 8 بجے ہزار کھولی رابطہ آفس پر ہنگامی جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس میٹنگ میں سیاسی مخالفین کی سازش اور خانوادہ شیخ رشید سے حسد کرنے والے مخالفین کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔اس میٹنگ میں آصف شیخ رشید سیاسی لیڈران اور تنظیموں کے تعلق سے بھی سنسنی خیز خلاصہ کرینگے ۔اسی طرح شہر میں ہتھیار کہاں سے ارہے ہیں؟ اور کون لا رہا ہے؟ اسی طرح اس جنرل میٹنگ میں فائرنگ معاملہ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کا بھی خلاصہ کیا جائے گا؟
آصف شیخ نے پریس ریلیز میں کہا کہ فائرنگ معاملہ اور سیاسی مخالفین کے بیجا الزامات اور بڑ بڑ کرنے والے لیڈران اور تنظیموں کے تعلق اور شہری حالات کے تناظر میں ہزار کھولی رابطہ آفس پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس میٹنگ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکروں، عہدیداروں اور خانوادہ شیخ رشید کے ہمدردوں سے اپیل کی جاتی ہیں کہ اس اہم جنرل میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے خانوادہ شیخ رشید و راشٹروادی کانگریس پارٹی کیساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں ۔