مشہور خبریں

موجودہ شہری حالات کے پیش نظر سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا ورکنگ کمیٹی کی میٹگ

مالیگاؤں / (پریس ریلیز) سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے بروز جمعہ کو رونق آباد نذیریہ مسجد کے پاس عبداللہ خان انجینئیر کی سرپرستی میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ رکھی گئی جس کی قیادت راحیل حنیف اور ابراہیم انقلابی نے کی. اس میٹنگ میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سیکریٹری مشتاق محاذبھی مدعو کیے گئے. اس میٹنگ میں شہری الیکشن اور شہری موجودہ حالات اور پارٹی پرموشن کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا. 
اس میٹنگ میں مشتاق محاز نے بہترین انداز میں پارٹی پرموشن کے تعلق سے اپنی باتیں پیش کی. شہری حالات کے تعلق سے راحیل حنیف نے سیاسی بحران اور موجودہ سیاسی لیڈران کی اپسی رنجش اور اسی کے چلتے شہر میں پھیلی بے چینی کے تعلق سے اظہار خیال کیا اسی کے ساتھ ساتھ شہریان کا اس میں کیا رول ہے اور شہریان کے فوائد و نقصانات پر بات کی , شہری حالات کو لیکر پولیس ڈپارٹمینٹ کی نا اہلی پر بھی روشنی ڈالی. 
 الیکشنی ایام میں جس طرح عوام نے کانگریس پارٹی کو ووٹ  دیا  اسی طرح کانگریس پارٹی کی جانب سے عوام کا ساتھ ہوگا یا نہیں? اس تعلق سے ابراہیم انقلابی نے اپنی بات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیا پھر سے کانگریس عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ؟کیا کانگریس مسائل پر بات کر رہی ہے? ایسے بہت سے سوال اٹھائے. 
ایس ڈی پی آئی کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں یہ طئے پایا کہ اسمبلی میں امیدوار اتارا جائے اور شہری حالات کے تعلق سے اعلی افسران سے ملاقات کر کے بازپرس کی جائے عوامی مفاد کے تعلق سے ضرورت پڑنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائےاور مستقبل میں شہر کو ایک صاف ستھری سیاست سے روشناس کرایا جائے. 

اس میٹنگ میں شہر کے سرکردہ افراد اور ایس ڈی پی آئی کے ممبران موجود تھے. ایسی اطلاع بغرض اشاعت عثمان عاشقؔ نے روانہ کی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.