مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لیے کام کرنا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ، ناسک دیہی وکرم دیشمانے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیکیت بھارتی اور تیگبیر سنگھ سندھو، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مالیگاؤں کی رہنمائی میں 28 مئی سے شروع ہوئے کومبنگ و آل آؤٹ آپریشن کے دوران اب تک 356 جرائم پیشہ عناصر کے مکانات اور ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی ۔۔انکے موبائل نمبر حاصل کئے گئے اور انکے موجودہ کام کاج کے تعلق سے معلوم طلب کی گئی ۔اسطرح کی معلومات آج ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے ایک پریس بریفنگ کے ذریعے دی ۔ا
ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو نے مزید کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے جرائم پیشہ افراد کی معلومات طلب کی ۔ان میں 164 جرائم پیشہ عناصر اپنے گھر پر ملے اور 145 افراد گھر سے باہر بتائے گئے تو ہم نے انکے لوکیشن کے تعلق سے معلومات حاصل کی اور انکے اپڈیٹ موبائل نمبر حاصل کئے ۔ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے کہا کہ کومبنگ آپریشن کے دوران ہم نے 9 مقدمات درج کئے اور 95 لوگوں پر دفعہ 151 کے تحت کارروائی کی گئی ۔اسی طرح 145 لوگوں پر سیکشن سی آر پی سی 144 کے تحت کارروائی کی گئی ۔
اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں سٹی پولس اسٹیشن، آزاد نگر، عائشہ نگر، پوار واڑی، رمضان پورہ ، قلعہ، چھاؤنی، کیمپ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک موثر کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ جس میں پولس اسٹیشن انچارج آفیسر، سیکنڈری آفیسر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے اپنے اپنے پولس اسٹیشن کی حدود میں کل 356 گنہگاروں اور آرمس ایکٹ کے تحت درج جرائم میں ملوث ملزمان اور ان کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی ۔