مشہور خبریں

گرنا پمپنگ اسٹیشن پر 8 جون کو بجلی سپلائی بند ہونے کے سبب اس دن ایک دن ناغہ سے نلوں میں پانی سپلائی ہوگا ، شہریان پانی کا استعمال احتیاط سے کریں

مالیگاؤں : 3 جون (پریس نوٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں نے  تمام شہریان کے نام ایک پریس ریلیز کے ذریعے اطلاع دی ہے  کہ ایگزیکٹیو انجینئر، مہاوترن کمپنی، مالیگاؤں، دہیوڑ سب اسٹیشن کے مورخہ 31 مئی کے موصول لیٹر  کے مطابق گرنا پمپنگ اسٹیشن کے لئے بجلی سپلائی کیلئے دہیوڑ سب اسٹیشن سے گزرنے والی 33 KV لائن جوکہ ایکسپریس لائن ہے ۔اس کی درستی کا کام کرنا ہے ۔مانسون کی آمد آمد ہے اور اس مانسون سے قبل  دیکھ بھال کا کام کرنا ضروری ہے ۔اس لئے 8 جون کو گرنا پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔ 


 مرمت کا کام 8 جون کو کیا جائے گا۔اس کام کے سبب 8 جون کو نلوں میں فراہم کیا جانے والا پانی مورخہ 9 جون کو فراہم کیا جائے گا ۔اور 9 جون کو جن علاقوں میں پانی فراہم ہونے والا تھا ان علاقوں میں اب پانی سپلائی 10 جون کو کیا جائے گا۔شہریان اس بات کو نوٹ کرلیں ۔اس طرح کی تفصیلی معلومات مالیگاؤں کارپوریشن نے ایک پریس ریلیز میں دی ہے ۔
 مہاوترن کمپنی کی طرف سے منصوبہ بند دیکھ بھال اور مرمت کے کام کی تکمیل کے بعد، منصوبہ کے مطابق دو دن کی بنیاد پر گرنا پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی شروع کی جائے گی۔ تاہم شہری مذکورہ تکنیکی دشواریوں کا نوٹس لیں اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔ یہ درخواست بھی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی جانب سے اس پریس نوٹ کے ذریعہ کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.