بسم اللہ چوک میں آگ کی زد میں آئے دو مکان کا جمعیت علماء مدنی روڈ کے وفد نے جائزہ لیا ،ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری کے بعد ماضی کی طرح مکان تعمیر کرکے دیا جائے گا : مفتی اسمٰعیل قاسمی
0
جون 02, 2024
مالیگاؤں / کل بروز اتوار 2 جون کو رات ساڑھے نو بجے کے قریب جمعیت علماء مدنی روڈ مالیگاؤں کا ایک وفد مفتی اسمٰعیل قاسمی صدر جمعیت علماء مالیگاؤں کی قیادت میں بسمہ اللہ چوک رمضان پورہ میں شاہد کرانہ کے پاس آگ سے متاثرین مکان کا دورہ کرنے اور آگ سے متاثرین اہل خانہ کے نقصان کا جائزہ لینے پہنچے، مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ساتھ خازن جمعیت علماء قاری انیس فہمی، اور خدام جمعیت علماء عبدالرحمن پیارے، عمران احمد مانے مولانا کمپاؤنڈ، وغیرہ موجود تھے اس موقع پر آگ سے دو گھر جل کر راکھ ہوئے تھے محلے سرکردہ افراد نے وفد کو محتاط اندازے کے مطابق 25 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان بتایا ہے انکے مکان تو جل گئے ساتھ ہی ساتھ گھر کا پورا سازو سامان کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑے، زیورات وغیرہ سرکاری کاغذات سمیت سب خاکستر ہوگئے، اس آگ متاثرین مکانات کا معائنہ کرنے کے بعد صدر جمعیت علماء مالیگاؤں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء کی بنیاد سن 1919 میں ہوئی تھی، اور اس کے قیام کا سو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جمعیت علماء ہمیشہ دبے کچلے، لٹے پٹے، آسمانی سلطانی، پریشانی کی زد میں آجائے، مصیبت میں مبتلا ہو حالات کا شکار ہوتو انکی مدد کرتی ہیں، مالیگاؤں شہر میں جہاں جہاں اسطرح کے حالات آئے جمعیت علماء نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ وہاں مکانات بناکر کے دیا جائے اور انکو آباد کیا جائے، مالیگاؤں شہر مخیرین لوگوں کا شہر ہے مالیگاؤں کے لوگوں کا جمعیت علماء پر اعتماد ہے اور ہماری آواز پر لوگ الحمداللہ تعاون کرتے ہیں ابھی یہاں پر رمضان پورہ بسمہ اللہ چوک کے جلے مکانات کا سروے کیا جائزہ لیا، ہم ہماری ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلائیں گے اور وہاں پر منظوری مل جانے کے بعد ان شاءاللہ جس طرح ماضی میں ہم نے لوگوں کے جلے ہوئے مکانات کو تعمیر کرکے دیے ہیں تو یہ مکانات بھی بناکرکے دیے جائیں گے ایک سوال پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ محلے کے سرکردہ افراد نے ہمیں فون کیا اور آج عبدالمجید بکھار والے نے بھی کال کیا ہم کسی الجھن و کام میں مصروف تھے آج مَیں نے وعدہ کیا حاجی عبدالمجید سے کہ مَیں ضرور آؤگا، وارڈ کے مولانا ندیم کے بھی کال آئے تھے ہم نے مکان کا جائزہ لے لیا ہے مَیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جمعیت علماء سے لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں وجہ یہ ہے کہ جمعیت ہمیشہ الحمداللہ کام کرتی رہی ہیں اور جو لوگ کام کرتے ہیں ان سے امیدیں وابستہ رہتی ہیں بات بنانے والے شہر میں بہت لوگ ملے گے مگر کام کرنے والے لوگوں کے راستے میں دشواریاں پیدا کرنا، انکے کاموں کو روکنے کا کام کرنا، بدنام کرنے کی کوشش کرنا، اس طرح کی کوششیں مالیگاؤں میں کی جا رہی ہے مَیں آپ لوگوں کو اور شہر کے لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جمعیت علماء کبھی بھی نام و نمود کے لیے کریڈٹ کیلئے کام نہیں کرتی ہیں یہ فی سبیل اللہ، اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کیلئے کام کرتی ہیں اس لیے ہم لوگ بہت زیادہ شور شرابہ اور لوگوں کو اکٹھا کرنا، کریڈٹ لینا اسطرح کی حرکت ہم لوگوں سے نہیں ہوتی ہے ہم یہاں پر تین افراد جمعیت علماء مالیگاؤں کی طرف سے آئیں ہوئے ہیں ایک مَیں صدر جمعیت علماء کی حیثیت سے دوسرے ہمارے جمعیت کے خازن قاری انیس فہمی تیسرے ہمارے جمعیت علماء کے اچھے فعّال رکن عبدالرحمن پیارے ہے ہم لوگ آۓ ہوئے ہیں اور جس طرح ہم نے ماضی میں کام کیا ہے اسی طرح ہم لوگ ان شاءاللہ کام کرکے دیں گے.