مشہور خبریں

ووٹر لسٹ میں ایک فرد کی ایک سے زائد ووٹ بڑھائی جاتی ہے تو بی ایل اوز پر کارروائی کی جائے گی، پرائمری اسکول، ہائی اسکول اور سرکاری ڈپارٹمنٹ کے ملازمین بی ایل اوز سے آصف شیخ کی غیر جانبدارانہ کام کرنے کی اپیل

مالیگاؤں / (پریس ریلیز) مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی کا چناؤ آئندہ ماہ اکتوبر میں ہونے جارہا ہے اور اس چناؤ کیلئے الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹ نظر ثانی پروگرام جاری کیا ہے ۔اس پروگرام کے تحت نئے ووٹرس کا نام لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے اور جس کا نام کٹ گیا ہے اس بھی شامل کرنا اور غلط ناموں کی درستی بھی کی جارہی ہیں اور یہ تمام کام بی ایل اوز کی معرفت کیا جارہا ہے لیکن دیکھنے میں آرہا ہے کہ اب بھی مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں ایک ووٹر کے ایک نام لسٹ میں ہونے کی بجائے ایک سے زائد دو تین چار اور پانچ پانچ ووٹ بڑھائے جارہے ہیں ۔جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی ایل اوز جانبدارانہ کام کررہے ہیں اور کسی ایک پارٹی کے حق میں ووٹوں کو بڑھا رہے ہیں ۔اس تعلق سے آج آصف شیخ رشید نے پرانت آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آپ بی ایل اوز کی میٹنگ لیکر انہیں شفاف لسٹ بنانے کی ترغیب دیں ۔ایک سے زائد ووٹوں کا معاملہ سامنے آیا تو آپ کارروائی کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ جان بوجھ کر 50 فیصد سے زائد بی ایل اوز جانبدارانہ طور پر ووٹر لسٹ میں ایک ووٹر کے دو تین چار اور پانچ دفعہ نام بڑھا رہے ہیں جس سے الیکشن شفاف نہیں ہوگا ۔اگر بی ایل اوز نے ایک فرد کی ایک سے زائد ووٹ بڑھائی تو اس بی ایل اوز کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا جائے گا اور انہیں نوکری سے معطل بھی کروایا جائے گا ۔آصف شیخ نے پرائمری اسکول، ہائی اسکول اور سرکاری ڈپارٹمنٹ کے ملازمین جو بی ایل اوز کی خدمات انجام دے رہے ہیں سے اپیل کی ہے کہ وہ شفاف یادی بنائیں۔اگر خامی نظر آتی ہے تو انکے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.