مشہور خبریں

معروف سماجی خادم شفیق اینٹی کرپشن کانگریس پارٹی میں شامل ، مہاراشٹر اقلیتی سیل کے جنرل سیکریٹری مقرر


مالیگاؤں / بروز منگل مالیگاؤں شہر سے ممبئی کے لئے کانگریس پارٹی صدر اعجاز بیگ کی قیادت میں ایک وفد ممبئی کے لئے روانہ ہوا ، ممبئی کانگریس پارٹی آفس میں ریاستی صدر نانا پٹولے ، وجاہت مرزا کی موجود میں مالیگاؤں شہر کے معروف سیاسی سماجی خادم شفیق اینٹی کرپشن  کےکانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے ، وہیں انکی سماجی خدمات اور دستاویز دیکھنے کے بعد انھیں مہاراشٹر کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے مہا سچیو (جنرل سیکریٹری ) کے عہدے پر نامزد کیا گیا ۔ اس موقع پر شفیق اینٹی کرپشن نے کانگریس پارٹی میں رہے کر پارٹی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے کاموں کے ساتھ اپنی سماجی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ موصوف کی کانگریس پارٹی میں شمولیت اور pکی جانب سے اہم ذمہ داری ملنے پر انھیں شہر بھر سے مبارکباد دی جارہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.