مشہور خبریں

مشرف رنگاڑی کی سرپرستی میں شفیق بلیچنگ والا گروپ سماجوادی میں شامل ،شہر کے ہر حصہ میں سماجوادی کی لال ٹوپی، مخالفین مزید گھبراہٹ کا شکار، اسمبلی الیکشن طاقت کے ساتھ لڑے گے : مستقیم ڈگنیٹی


مالیگاؤں / فرقہ پرستوں کے خلاف ڈٹے رہنا، ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز اُٹھانا، کارپوریشن، تحصیل، پرانت، ایف ڈی او، پولس محکمہ، بجلی سپلائی آفس، سے عوامی فلاحی کام مسلسل اور بیباکی سے کرنے پر لوگ متاثر ہورہے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ سماجوادی پارٹی کی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے نوجوان، پڑھے لکھے سیاسی سماجی اشخاص بڑی تعداد میں پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جس سے مخالفین میں اس قدر گھبراہٹ ہیکہ سابق رکن اسمبلی انڈیا الائنس سے ٹکٹ نہ ملنے کے خوف سے آزاد امیدوار کا اعلان کر دیا تو وہی دوسری جانب موجودہ رکن اسمبلی کبھی انصاری ووٹ کے نام پر تو کبھی گٹھ بندھن کا دھرم نبھانے کے نام پر اپنی بوکھلاہٹ کا اظہار کر رہے ہیں.
               آج 3 اگست بروز سنیچر رات ساڑے 10 بجے آگرہ روڈ شان ہند عوامی رابطہ آفس پر مشرف رنگاڑی کی سرپرستی میں جمہور نگر کالونی و اطراف سے شفیق بلیچنگ والا کی قیادت میں درجنوں نوجوانوں نے مستقیم ڈگنیٹی کے ہاتھوں سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کیا. جس میں شفیق بلیچنگ کے علاوہ سید ارباز، محی الدین، شیخ سمیر، عابد سید، شیخ عمران، سید الطاف، محمد وارث، شیخ سلمان، سید فرحان، شیخ ساجد، سعید احمد، محمد سمیر، شاہد احمد، شہباز، شمسیر، نعیم، راشد، ابوزر، محمد یاسین، ایاز افراد شامل ہوئے. اس موقع پر تمام نوجوانوں کا سماجوادی پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے نوجوانوں کو حوصلہ دیا اور کہا کہ مسلسل عوامی کام کرنے والی پارٹی صرف سماجوادی پارٹی ہے اور کام کی بنیاد پر آج لوگ بڑی تعداد میں پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس سے مخالفین کے خیمہ میں گھبراہٹ صاف نظر آرہی ہے، اپنی بات مزید آگے بڑھاتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج شہر کے ہر حصہ میں سماجوادی پارٹی کی لال ٹوپی لوگ فخر سے پہن رہے ہیں، ہم پوری طاقت اور شدت سے اسمبلی الیکشن سماجوادی پارٹی کے نشان پر شان ہند نہال احمد کیلئے لڑے گے اور ان شاء ﷲ جیتے گے. پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں شفیق بلیچنگ نے کہا کہ ہم نے شہر کے سب لیڈروں کو دیکھا دھوکہ فریب، جھوٹ عوام کو بے وقوف بنا کر سیاست کرتے ہیں اور ہم نے سماجوادی پارٹی لیڈران شان ہند نہال احمد اور مستقیم ڈگنیٹی کو دیکھا کہ یہ لوگ صاف ستھری عوامی فلاح کیلئے سیاست کرتے ہیں، آفیسوں میں اور آفیسران پر سماجوادی لیڈران کا دبدبہ ہے جس سے متاثر ہو کر ہم آج سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے اور ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ سماجوادی پارٹی کو پہلے سے مضبوط کرنے اور شان ہند کیلئے اسمبلی الیکشن میں پورے جوش و خروش سے محنت کرے گے. اس موقع پر مشرف رنگاڑی، رئیس ستارہ، شکیل ٹِلّو سیٹھ، شکیل بھارتی، عبدالرحمٰن انصاری، شفیق سوڈا والا، ابواللیث انصاری فیضان رجو وغیرہ موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.