مشہور خبریں

منماڑ میں سابق کارپوریٹر کے بیٹے کا پرانی رنجش کے سبب تیز دھار ہتھیار سے وار کر قتل ، ماحول کشیدہ ، محکمہ پولیس مستعد


منماڑ / پرانے تنازعہ پر سابق کونسلر کے بیٹے پر حملے نے منماڑ شہر کو ہلاکر رکھ دیا ہے ۔  پرانی رنجش کی وجہ سے ایک گینگ نے سابق کارپوریٹر کے بیٹے کا قتل کر دیا۔  اس واقعہ سے منماڑ شہر میں کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔  شبھم پگارے پر سنیچر کی رات گھر جاتے ہوئے حملہ کیا گیا۔  اس پر تیز دھار ہتھیار سے وار کیا گیا۔  اس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔  موصولہ اطلاع کے مطابق سابق کارپوریٹر نوتن پگارے کے نوجوان بیٹے کے قتل سے منماڑ شہر میں ہلچل مچ گئی۔  نوجوان کو پرانی رنجش پر گینگ نے بے دردی سے قتل کر دیا۔  قتل ہونے والے نوجوان کا نام شبھم پگارے ہے۔  رات کے وقت شبھم گھر جا رہا تھا کہ شہر کے اسٹیڈیم علاقے میں گینگ نے اس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔  شبھم شدید زخمی ہوگیا۔  اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
 شدید زخمی شبھم کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔  شبھم کی موت سے رشتہ داروں اور مقامی باشندوں میں غصے کا ماحول بنا ہوا ہے ۔  شہریوں نے لواحقین کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔  اس واقعہ سے شہر میں کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ قتل کے واقعے کے بعد پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.