مالیگاؤں : 28 جون / آج بروز منگل صبح ساڑھے 8 بجے کے درمیان فردوس گنج گلی نمبر 5 میں آمنے سامنے رہائش چچا بابا کے لڑکوں میں معمولی بات کو لیکر ہوئےجھگڑے میں چچا زاد بھائی کا قتل ،
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق 28 جون کی صبح ساڑھے 8 بجے کے درمیان داتار نگر 60 فٹی روڈ سے لگ کر واقع فردوس گنج گلی نمبر 5 میں پیسوں کے معمولی لین دین کو لیکر ہوئے جھگڑے میں مقتول کے بڑے ابو کے لڑکے نے اپنے ہی چچا زاد بھائی پر تیز دھار ہتھیار سے وار کر شدید زخمی کردیا ، شدید زخمی حالت میں محسن ابرار احمد عمر تقریبا 22 سال ساکن فردوس گنج گلی نمبر 2 کو پہلے سول اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں سول اسپتال سے حالت نازک ہونے کی بنا پر اسے دھولیہ ریفر کیا گیا ،
دھولیہ لے جاتے ہوئے مقتول محسن احمد نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ، تادم تحریر اس قتل معاملے میں پوارواڑی پولیس مقدمہ درج کرنے کا کام کررہی ہے ۔ قارئین کو اس معاملے میں دیگر تفصیلات مقدمہ درج ہونے کا بعد فراہم کی جائے گی ، تادم تحریر پولیس تفتیش جاری ہے ۔
پھر وہی شرمناک بات دھولیہ بھیجا گیا اتنا بڑا سول ہاسپٹل ہے وہ سہولیات اور وہ ڈاکٹر کی ٹیم کیوں نہیں ہمارے شہرمیں
جواب دیںحذف کریں