اورنگ آباد : 22 مئی / اورنگ آباد میں یک طرفہ محبت میں ایک 19 سالہ لڑکی کو 18 مرتبہ چاقو گھونپ کر قتل کئے جانے کی واردات نے مہاراشٹر بھر میں سنسنی پھیلی دی تھی ۔ اس واقعہ کے مفرور ملزم کو ناسک گرامین ضلع ایس پی سچن پاٹل کی ٹیم نے لاسلگاؤں سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
معلوم ہوکہ کل بروز سنیچر 21 مئی کو دوپہر میں شہر کے دیو گیری کالج کے احاطے میں یک طرفہ محبت کی وجہ سے ایک نوجوان نے ایک طالبہ کا دردی سے قتل کر دیا تھا ۔ ملزم نے 19 سالہ لڑکی کو 200 فٹ گھسیٹتے ہوئے چاقو سے 18 وار کر اسکا قتل کردیا تھا ، جنتا سماچار ۔
ملی تفصیلات کے مطابق متوفی سُکھ پریت کور عرف کشیش پریت پال سنگھ گرنتھی (18 سال ساکن عثمان پورہ) دیوگیری کالج میں بی بی اے کے سال اول میں زیر تعلیم تھی۔ کل دوپہر جب وہ کالج کے عقب میں واقع کیفے سے باہر نکلی تب ملزم شرن سنگھ سیٹھی (20، ساکن بھیم پورہ، عثمان پورہ) وہاں آیا۔ اس اس درمیان دونوں میں زبانی بحث ہوئی۔ اس کے بعد ملزم نے لڑکی کو کالج سے 200 فٹ گھسیٹ کر لے گیا اور اس کی گردن اور پیٹ میں پے در پے 18 وار کئے ۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم شرن سنگھ موٹر سائیکل کی مدد سے فرار ہو گیا ۔ تازہ ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہئے جنتا سماچار نیوز ۔
متوفی سکھ پریت کے دوست نے واقعے کے بعد اس کے بھائی کو فون کیا اور بتایا کہ وہ خون میں لت پت پڑی ہے۔ لڑکی کے دونوں بھائی نے فورا موقع واردات پر پہونچ کر بہن کو پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی ۔ ملزم شرن سنگھ سویندر سنگھ شیٹی کے خلاف اورنگ آباد پولیس کمشنر حدود میں آنے والے ویدانت نگر پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس افسوس ناک واردات کے بعد سے اورنگ آباد شہر میں دن بھر کہرام مچا رہا ۔ دوسری جانب واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے خصوصی اسکواڈ تیار کر اسکی تلاش شروع کی گئی ۔
اس سلسلے میں ویدانت نگر پولس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر سچن سانپ نے ناسک گرامین سپرنٹنڈنٹ آف پولس سچن پاٹل کو مطلع کیا کہ ملزم لاسلگاؤں میں اس کی بہن کے گھر آیا ہے ایسی خفیہ معلومات ملی ہے ۔ جنتا سماچار ۔
خبر ملتے ہی ناسک گرامین ایس پی سچن پاٹل، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مادھوری کنگنے اور لاسلگاؤں کے اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس راہول واگھ، پولیس افسر یوگیش شندے، کانسٹیبل سندیپ شندے اور وجے بارگل کی ایک ٹیم نے بروز اتوار دوپہر 2 بجے کے درمیان شری گنیش نگر میں گنیش مندر کے آگے واقع اسکی بہن کے گھر پر چھاپہ مارا کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا ، ملزم شرن سنگھ کو دیگر قانونی کارروائی کے لئے اورنگ آباد پولیس کے سپرد کیا گیا ہے ۔
بہت خوب ہے یہ نیوز پورٹل
جواب دیںحذف کریںشکریہ بھائی
حذف کریں