مالیگاؤں / تعلیم،تعمیر،ترقی کی بنیاد پر اور عورت کی ووٹ عورت کے نعرے کے ساتھ مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کی انتخابی مہم کا آج آغاز ہوا۔طے شدہ وقت دوپہر 3 بجے سماجوادی وفد اپنی امیدوار شانِ ہند کے ساتھ مولانا حنیف ملی صاحب کی رہائش گاہ بیلباغ پہنچا۔یہاں محلے کے سرکردہ افراد نے وفد کا استقبال کیا۔مولانا حنیف ملی صاحب مرحوم کے مکان پر مولانا خالد رشیدی صاحب نے رقت انگیز دعا کی۔دعا کے بعد سماجوادی پارٹی کی نامزد کردہ امیدوار شان ہند اور یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے مقامی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ "برائی کا جواب اچھائی سے دیا جانا ہے،مخالف سیاسی پارٹی نے اپنی تشہیری مہم کا آغاز ایسی جگہ سے کیا جو جوے کا اڈاہ اور سنیما گھر مانا جاتا ہے جبکہ سماجوادی پارٹی نے اپنی تشہیری مہم "دستک" کی شروعات شہر کے معتبر و معروف عالمِ دین مولانا حنیف ملی صاحب مرحوم کی رہائش گاہ پر دعا و فاتحہ سے کیا ہے۔" شانِ ہند اور مستقیم ڈگنیٹی نے تفصیلات میں بتایا کہ" سماجوادی پارٹی اپنی تشہیری مہم "دستک" کے زریعے شہر میں موجودہ و سابق آمدار کی بھاجپ دوستی،بدعنوانی،سودا بازی اور مکمل ناکامی کا ثبوت دے گی۔سماجوادی پارٹی تعمیر،تعلیم اور ترقی کی بنیاد پر ووٹ طلب کر رہی ہے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے پرچہ نامزدگی کے حوالے سے بتایا کہ "29 اکتوبر بروز منگل کو نیاپورہ ملے کی مسجد سے سماجوادی پارٹی کی نامزد کردہ امیدوار شان ہند اپنے حمایتیوں کے ساتھ ادخالِ نامزدگی کرے گی۔ادخالِ نامزدگی کے لیے مختار انصاری کے بھتیجے کی آمد طے ہوئی ہے۔"
سماجوادی پارٹی وفد نے بتایا کہ"جمعہ 25 اکتوبر کو صراط چوک میں سماجوادی پارٹی اپنا پہلا تشہیری جلسہ عام "ہم سب ایک ہیں" کے عنوان سے منعقد کر رہی ہے۔اِس جلسہ عام میں مقامی سابق و موجودہ آمدار کی بھاجپ دوستی کا ثبوت دیا جائیگا۔نیز سنویدھان کی طاقت کیا ہوتی ہے؟یہ عوام کو بتایا جائیگا۔اسی کے ساتھ "فرقہ پرست پارٹی مالیگاؤں میں امیدوار کھڑا کیوں نہیں کرتی؟ اِس کا خلاصہ کیا جائیگا۔" سماجوادی پارٹی انتخابی سرگرمیاں تیز کر چکی ہے۔26 اکتوبر بروز سنیچر کو خواتین کی میٹنگ بنام "میری بہن میرا غرور" کا انعقاد لوٹس لانس میں کیا جا رہا ہے۔اِس میٹنگ میں سماجوادی پارٹی کی نامزد کردہ امیدوار شان ہند نہال احمد خواتین سے ملاقات اور خطاب کرے گی۔اسی کے ساتھ پارٹی کی گھر گھر انتخابی مہم "دستک" بھی ہر دن طے شدہ وقت اور شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔دستک انتخابی مہم میں سماجوادی کی نامزد کردہ امیدوار شان ہند،یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی،ظہیر ملی، اطہر حسین اشرفی،زاہد ندوی، مصطفی آشیانہ ٹیلر، افتخار بیلباغ،سلمان حسین،اختر حسین چاچا،اعجاز صدیقی،یاسین آشیانہ،یاسین سیٹھ کتھے والے،عاشق حسین،ماجد بلڈر،عتیق احمد اوا،شاہد فائن،عابد احمد کے علاوہ بیلباغ محلے کے سرکردہ افراد سماجوادی پارٹی وفد میں شامل تھے .
