ناسک : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجیندر واگھ، ممبئی پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 37 (1) (3) کے تحت، ناسک رورل ڈسٹرکٹ میں (ڈپٹی کمشنر آف پولیس ناسک سٹی کی حدود کو چھوڑ کر) 19 دسمبر 2024 کی آدھی رات سے 1 جنوری 2025 تک ناسک ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اسلحہ اور جماؤ بندی (ہجوم ) پر پابندی حکم جاری کیا گیا ہے۔
مذکورہ احکامات کا اطلاق شادیوں، جلوسوں، تعلقہ ہفتہ وار بازاروں پر نہیں ہوگا۔ حکم نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ حکم پولیس افسران، ڈیوٹی پر موجود دیگر سرکاری اہلکاروں، ملازمین اور ایسے افراد پر لاگو نہیں ہوگا جنہوں نے مجالس یا جلوس نکالنے کی اجازت حاصل کر رکھی ہے۔