مشہور خبریں

معذور افراد کی سالانہ پینشن کی ادائیگی کو لیکر مسلم انتی سیوا فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کی کارپوریشن افسران سے ملاقات و مطالبہ ، پینشن کی ادائیگی نہ ہونے پر احتجاج کا انتباہ

مالیگاؤں / ( پریس ریلیز ) مؤرخہ 30 دسمبر 2024 بروز پیر کو مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن دھولیہ مالیگاؤں راشٹریہ NGO کا ایک وفد مالیگاؤں کارپوریشن پہنچا، جہاں فاؤنڈیشن کے اراکین نے کارپوریشن افسران سے معذور افراد کی سالانہ 8000 پینشن انکے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کے تعلق سے گفت شنید کی اور پلوی میڈیم کو میمورنڈم بھی دیا ، کیونکہ بدھ کے دن یکم جنوری 2025 ہے تو فاؤنڈیشن کے اراکین کل مؤرخہ 30 دسمبر بروز پیر کو مولانا انصاری عابد حسین غفرلہ ، سلیم بھائی رکشے والے، اور شعبان تمبولی بابا نے پلّوی میڈیم سے کہا کہ اگر دس، پندرہ دنوں میں یہ پینشن کی رقم معذور افراد کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہیں ہوئی تو ہم شہر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں اپنگ حضرات کو لے کر کارپوریشن میں زبردست احتجاج کریں گے، اس وارننگ کی وجہ سے کارپوریشن پد ادھکاریوں نے بھرپور بھروسہ دلایا کہ دس دنوں کے اندر پینشن کی رقم اکاؤنٹ میں آ جائے گی، اس موقع پر فاؤنڈیشن کے اراکین خالد sk، عارف خان عرف ایّا ممبر، سلیم بھائی رکشے والے، مولانا عابِد حُسین، واصف بھائی ایمبولینس والے، عبدالستار بھائی ایمبولینس والے، شعبان تمبولی بابا موجود تھے -

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.