مشہور خبریں

فلائی اوور بریج کا کام تیزی سے جاری ، آصف شیخ کے انتباہ کے بعد کارپوریشن بیدار


مالیگاؤں : 2 جنوری (پریس ریلیز ) فلائی اوور بریج کی تیزی سے تعمیر کر اسے عوام کیلئے شروع کرنے کا مطالبہ لیکر آصف شیخ رشید نے کارپوریشن کو نو جنوری تک الٹی میٹم دیا تھا ورنہ دس جنوری سے انوکھا احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اپنے رفقاء کے ساتھ شہر کے پہلے فلائی اوور بریج پر پہنچے اور یہاں سٹی انجینئر کو طلب کیا ۔ آصف شیخ رشید  نے سٹی انجینئر سے کہا تھا کہ اگر 9 جنوری تک ڈامر بچھانے اور دیگر کام نہیں ہوا تو ہم دھرنا آندولن کرینگے جس پر صفائی پیش کرتے ہوئے سٹی انجینئر نے بتایا کہ ٹھیکیدار کام کرنے میں دیری کررہا ہے جس کے بعد آصف شیخ رشید نے ٹھیکیدار سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر 9 جنوری تک کام نہیں ہوا تو 10 جنوری کو ہم دھرنا آندولن کرینگے لیکن ٹھیکیدار نے یقین دلایا کہ 9 جنوری تک کام ہوجائے گا اور الحمد للّہ فلائی اوور بریج پر ڈامر بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے آصف شیخ رشید نے شہریان کی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے اس کام میں تیزی لانے کو کہا ۔شہر کی بد قسمتی ہے کہ 2019 میں جو آمدار چن کر آیا وہ یہ کام نہیں کروا سکا جبکہ ایم ایل اے بننے کے چند دن بعد ہی فلائی اوور بریج کا دورہ ہوا تھا اور اخبارات میں خبریں لگی تھی کہ تین مہینے میں فلائی اوور بریج چالو ہوجائے گا مگر شہریان مالیگاؤں دیکھ رہے ہیں کہ پانچ سال آمدار رہے اور دوبارہ بنے مگر کام. مکمل نہیں ہوا کام آصف شیخ رشید نے منظور کروایا ہے اور ان شاء اللّہ کام مکمل بھی آصف شیخ رشید صاحب ہی کروائیں گے۔اس طرح کی پریس ریلیز آصف شیخ کی جانب سے انکے میڈیا انچارج نے جاری کی ۔انہوں نے موجودہ آمدار سے گذارش کی ہیکہ برائے مہربانی دوسرے کے بچے کو اپنا نام دینے کی ناکام کوشش نہ کریں فلائی اوور بریج کا کام تیزی سے جاری ہے۔ کام کرنے کا ناٹک کہیں اور جا کر کریں۔آصف شیخ نے رمضان المبارک کے پیش نظر اس بریج کی تعمیر مکمل کر اسے عوام کیلئے شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔جسے کارپوریشن اور ٹھیکہ دار پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.