آمین عشرت مسجد کی تعمیر کا NOC ہوم منسٹر ڈپارٹمنٹ سے اجازت نامہ کیلئے اندرون چند روز قبرستان ٹرسٹیان کے ساتھ منترالیہ جائے گے : مفتی اسمٰعیل قاسمی ،عنقریب آمین عشرت مسجد سے متصل نیا جنازہ ہال ایک کروڑ روپے فنڈ سے تعمیر ہوگا ،شب برات سے قبل قبرستان کی صاف صفائی گھاسوں کی کٹائی روشنی کا منظم سہولیات کی فراہمی کمشنر کا دورہ سمیت NOC کیلئے ہم ایم ایل اے کے شکر گزار ہیں : نیاز لودھی چیف ٹرسٹ
0
دسمبر 29, 2024
مالیگاؤں / مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی شہری مسائل سے منسلک شکایت ملنے پر فوراً متحرک ہیں آج بڑا قبرستان چیف ٹرسٹی ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی نے فون کیا مفتی اسمٰعیل قاسمی فوری طور پر بڑا قبرستان حمدیہ مسجد نیاپورہ دفتر پہنچے اور ملاقات کرکے مسائل کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مَیں اسوقت بڑا قبرستان حمدیہ مسجد کی ٹرسٹ آفس میں بیٹھا ہوں اور چیف ٹرسٹی ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی نے فون کیا تین اہم مسئلے پر بات چیت ہوئی ہے اول مرحوم آمین عشرت مسجد کی تعمیر کا مسئلہ ہے الیکشن سے قبل ہم نے مہاراشٹر حکومت سے اسکی منظوری لی تھی لیکن اس میں دقت پیش آئی کہ اس میں جو جی آر کے مطابق شرائط و ضوابط کے مطابق مسجد تعمیر کرنا رہے گی تو ہوم منسٹری سے اجازت نامہ NOC لینا رہے گا بڑا قبرستان کے احاطے میں مسجد کی تعمیر کو لے کرکے کارپوریشن میں کاغذات وغیرہ داخل کیا گیا اور کارپوریشن سے ہوم منسٹری سے اجازت نامہ پرمیشن کیلئے کاغذات مہاراشٹر سرکار کو بھیج دیے گئے، مَیں نے وکیل نیاز لودھی سے کہا تھا کہ ایک کاپی مجھے دے دو ہوم منسٹری سے اجازت نامہ پرمیشن لانے کی پوری کوشش کروں گا اور جب حکومت نے جی آر جاری کردیا ہے تو ان شاءاللہ این او سی permission لینے میں کوئی دقت نہیں آئے گی دوسرا مسئلہ مسجد امین عشرت سے متصل نیا جنازہ ہال کی تعمیر ہے اور الحمداللہ ہم نے نیا جنازہ ہال کیلئے ایک کروڑ روپے فنڈ منظور کروایا ہے اور اسی جنازہ ہال کی تعمیر کیلئے اسوقت بات چیت ہوئی تھی آج کی تازہ ترین صورتحال پر بات ہوئی ہے ان شاءاللہ عنقریب اس نئے جنازہ ہال کی تعمیر کا آغاز ہوگا، تیسرا مسئلہ شب برات سے منسلک ہے کہ شب برات سے قبل قبرستان کی صاف صفائی گھاسوں کی کٹائی لائٹ روشنی وغیرہ کا صحیح نظم یہ سب مسائل کارپوریشن سے جڑے مسائل ہیں اس ضمن میں ہم نے کارپوریشن کے کمشنر کو لیٹر دے دیا ہے اور ابھی اسوقت ہمارا یہ مشورہ ہوا کہ کمشنر رویندر جادھو کو یہیں قبرستان پر مدعو کرکے دورہ کروائیں گے اور صاف صفائی روشنی وغیرہ سہولیات کی فراہمی انتظامی امور کو میسر کروائیں گے اور ان شاءاللہ یہ تینوں مسائل بہ حسن خوبی تکمیل کے مراحل تک پہنچے گے اللہ تعالیٰ کی رحیم کریم ذات سے امید ہے بعد از چیف ٹرسٹی ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی نے کہا کہ قبرستان کے مسائل کے حل کیلئے شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ہمیشہ اپنا تعاون پیش کیا ہے اور توجہ فرماتے ہوئے قبرستان کے کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں پچھلے سال مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے مسجد امین عشرت سے مولانا اسحٰق نقشبندی کی درگاہ تک سمیت پورے قبرستان میں ایل ای ڈی لائٹ لگوایا، اور سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کروائی، اور مسجد امین عشرت کی تعمیر کے سلسلے میں روز اول سے کام کرتے ہوئے نمائندگی و رہنمائی و مدد کرتے رہے، مالیگاؤں سے لے کر ممبئی منترالیہ تک شہری تعمیر ترقی Urban Development Co تک نمائندگی کیے اور ہمیں اجازت نامہ ملا اس کے بعد ہوم منسٹری سے اجازت نامہ لینے کے بعد مالیگاؤں مہا نگر پالیکا این او سی دیگا ہم چند روز میں مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کی قیادت میں ہوم منسٹری ڈپارٹمنٹ سے چیف منسٹر دیویندر فڑنویس سے ملاقات کرکے اپنے مسائل کے حل کیلئے ان سے مطالبہ کرتے ہوئے کام لیں گے اور ہم مہاراشٹرین ہے ہمیں اپنے شہر و ریاست کے کاموں کیلئے قوم و ملت کے کاموں کے متعلق حکومت کے جس ڈپارٹمنٹ اور منسٹرز سے ملاقات کرنا پڑے ہم جائے گے اس میں نہ کوئی عیب کی بات ہے نہ ہی تشویش کی بات ہے ملک کا باشندہ ہونے کے ناطے ہمیں جمہوری حق حاصل ہے ہم اپنا جائز حقوق کیلئے جدوجہد کریں، اسی طرح آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے ماضی کی میعاد ٹرم میں ایک کروڑ روپے فنڈ جنازہ ہال کیلئے منظور کروایا ہے اور اب وہ ریلیز ہونے پر ہے اسکی تعمیر کی تکمیل کیلئے وہ کوشاں ہیں اور فون پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ بڑے قبرستان کے انتظامات کیلئے وقت دیں اور دورہ کریں انھوں نے وعدہ کیا ہے جلد ہی دورہ کریں گے، اور قبرستان میں صاف صفائی روشنی وغیرہ کا اچھا نظم میسر کروائیں گے تاکہ قبرستان کے زائرین شب برات، عید اور عام دنوں کے وقت بھی کسی قسم کی کوئی تکلیف شکایت نہ ہو، ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہے کہ آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا ہوگا مَیں چیف ٹرسٹی ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی مفتی اسمٰعیل قاسمی کا شکرگزار ہوں وہ ہمارے بلوانے پر آنے کے بعد ہمارے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی اور کمشنر سے بات کی اور ممبئی منترالیہ کیلئے وقت دیا ہم انکے شکریہ کے ساتھ انکی عمر درازی و عافیت کی اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں اور موصوف شہر کی تعمیر و ترقی کے کاموں کو انجام دیتے رہے.