ناسک/ ناسک روڈ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر کی جانب سے شکایتی عرضی پر مقدمہ درج نہ کرنے کے عوض دو ایجنٹوں سے 50 ہزار روپے رشوت مانگے جانے کی شکایت کی تصدیق کی گئی ۔ معاملے میں اسسٹنٹ پولس انسپکٹر گنیش کسن شیلکے کے خلاف ناسک روڈ پولیس اسٹیشن میں رشوت طلب کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔
شکایت کنندہ کی طرف سے دی گئی شکایت کے مطابق، اس کے خلاف ایک زمین خریدار نے ناسک روڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ یہ پلاٹ کی خریداری نہ کرنے کی شکایت تھی ۔ اس شکایتی درخواست کی تحقیقات کے لیے شیلکے نے شکایت کنندہ کے ساتھ ایک اور شخص کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ۔ اس وقت شیلکے نے 2023 میں انکے خلاف مقدمہ درج کرنے اور جیل بھیجنے کی دھمکی دیتے ہوئے 50,000 روپے کا مطالبہ کیا تھا ، جس کے بعد شکایت کنندہ نے محکمہ انسداد رشوت ستانی میں شکایت درج کرائی۔ محکمہ نے تفتیش کر کے جال بچھا دیا۔ شیلکے نے سمجھوتہ کرتے ہوئے پنچوں کے سامنے 40,000 روپے کا مطالبہ کیا ۔
"پیسے نہیں لیا "
شکایت کنندہ استغاثہ کے مطابق 13 دسمبر 2023 کو جب وہ رشوت دینے کے لیے شیلکے کے پاس گئے تو شیلکے نے پنچوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے رقم قبول نہیں کی کہ 'پولیس کسی کام کے لیے پیسے نہیں لیتی'۔ اس لیے یہ پیشین گوئی کی جارہی ہے کہ شیلکے کو اس کارروائی کی بھنک لگ گئی تھی ۔ دریں اثنا، شکایت کنندہ فروری سے جون تک قتل کی کوشش کے الزام میں جیل میں تھا۔ اس کے بعد شکایت کنندہ نے شیلکے کے خلاف شکایت درج نہیں کروائی کیونکہ اس کی بیوی کی حالت خراب ہوگئی اور اس کی موت ہوگئی ۔