مالیگاؤں / آج بروز جمعہ 29 اگست کو مالیگاؤں شہر میں ایک افسوس ناک خبر موصول ہوئی جس میں شوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کے مالیگاؤں شہر کے سلامت آباد علاقے سے 3 نوجوان سیر و تفریح کے لئے منیار ڈیم گئے تھے جہاں ایک ڈوب گیا ہے ، خبر ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کے شکیل تیراک بھی موقع پر شام 6 بجے پہونچے اور سرچ آپریشن شروع کیا ، اس دوران نمائندہ جمال شیخ نے شکیل تیراک سے رابطہ کر تفصیلات طلب کی تب موصوف نے بتایا کے منیار ڈیم میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے ، باوجود اسکی میں دو گھنٹے سے لاش کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کررہا ہوں مگر ابھی رات 8 بجے تک لاش کہی نظر نہیں آئی ہے ،
معلوم ہوکہ سلامت آباد علاقے سے چار افراد نوجوان تفریح کے لئے منیار ڈیم گئے تھے جہاں سلامت آباد گلی نمبر 10 میں رہائش محمّد فیضان سجاد احمد پانی میں ڈوب گیا ، اس دوران خوف زدہ ایک نوجوان نے روتے ہوئے سلامت آباد میں رہائش اپنے بڑے بھائی سیّد عتیق کو بذریعہ فون حادثے کی اطلاع دی ، موقع پر بڑی تعداد میں مالیگاؤں شہر کے نوجوان موجود ہیں ، وہیں سرچ آپریشن جاری ہے ۔
