سنگمنئیر شہر کے مالپانی لانس میں ایک عوامی پروگرام میں ایم ایل اے امول کھتال پر کسی نے حملہ کردیا ، یہ واقعہ جمعرات (28 اگست ) کی رات کو پیش آیا۔ جس سے کچھ دیر کے لیے ماحول کشیدہ ہو گیا ۔ اس واردات کے بعد پولیس کا سر درد بڑھ گیا ہے ۔
ایم ایل اے کھتال ایک پروگرام کے لیے مالپانی لانس گئے ہوئے تھے۔ جب وہ پروگرام کے بعد جا رہے تھے تو ایک نوجوان نے ہاتھ ملانے کے بہانے ان پر حملہ کر دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارکنان کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس کے علاوہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر ڈاکٹر کنال سونونے ، انسپکٹر رویندر دیشمکھ سمیت پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی ۔ اس حملے سے سنگمنئیر کا ماحول کشیدہ ہو گیا ہے ۔
