مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی، SDPI کے صدر راحیل خنیف اپنے ساتھیوں صہیب اعظمی، راشد خان MR، شہباز شاہ، انور خان، شہباز موسیٰ عطار، عارف عطار کے ہمراہ سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے۔ ممبئی قلابہ میں پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی صاحب کے ہاتھوں ان کی شمولیت عمل میں آئی۔ اس موقع پر ریاستی یوا جن سبھا کے سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی، سرپرست اطہر حسین اشرفی، مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ توصیف شیخ، نائب صدر خورشید کابل، اور عبدالرحمٰن انصاری موجود رہے۔
پارٹی میں شمولیت کے فوراً بعد راحیل حنیف کو مالیگاؤں شہر یوا صدر کے عہدے سے نوازا گیا، جس سے شہر کے نوجوانوں میں جوش و ولولہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ایس ڈی پی آئی صدر کی سماج وادی میں شمولیت کی خبر منظر عام پر آتے ہی کئی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے ۔
