مشہور خبریں

مالیگاؤں تعلقہ پولیس کی بڑی کاروائی : 10 لاکھ روپے کے نقلی نوٹ ضبط ، نظیر اکرم و محمّد زبیر گرفتار ، 8 دنوں کی پولیس کسٹڈی

مالیگاؤں / جیسا کہ ناسک دیہی ضلع  سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری بالا صاحب پاٹل کی ہدایت پر ضلع میں غیر قانونی کاروبار کو مکمل طور پر ختم کرنے، غیر قانونی جرائم کو روکنے اور ریاستی اور قومی شاہراہوں پر غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے پولیس اسٹیشن وائز کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی کے مطابق مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن کے افسران اور اہلکاروں نے رات گشت کے دوران ممبئی آگرہ ہائی وے پر دو غیر ملکی شہریوں پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے انکے قبضے سے  10 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی نوٹ ضبط کی ۔

29/10/2025 کو مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن کے افسران اور اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ مشتبہ افراد ایک بیگ میں جعلی کرنسی (نقلی) نوٹ فروخت کرنے کی نیت سے ممبئی آگرہ ہائی وے پر آئیں گے ۔ اس کے مطابق جب پولس ٹیم مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن حدود میں گشت کر رہی تھی تو ممبئی آگرہ ہائی وے پر اے ون ساگر ہوٹل کے سامنے دو افراد مشتبہ طور پر پائے گئے۔ مذکورہ دونوں افراد کی نقل و حرکت مشکوک ہونے پر انہیں روک کر پوچھ گچھ کی گئی اور انہوں نے اپنے نام درج ذیل بتائے۔

1) نذیر اکرم محمد ایوب انصاری ، عمر 34 سال ، ساکن مومن پورہ، برہانپور، مدھیہ پردیش ۔

2) محمد زبیر محمد اشرف انصاری، عمر 33 سال ، ساکن ہری پورہ، وارڈ نمبر 31، برہان پور، مدھیہ پردیش۔

جب مذکورہ دونوں افراد کی تلاشی لی گئی تو تفتیش کے بعد 500 روپے کی 2000 جعلی نوٹ برآمد ہوئی ، جو بالکل اصلی کرنسی نوٹوں کی طرح نظر آتی تھی، جس کی کل مالیت 10,00,000/- (دس لاکھ روپے) ہے ، نیز دو موبائل ہینڈ سیٹس اور IMPEX کمپنی کا ایک چاکلیٹ بلیک سیک (بیگ) ایسے کل 10 لاکھ 20 ہزار روپے کا مدعہ ضبط کیا گیا ہے ۔
مذکورہ نوٹوں کی پرنٹنگ، کاغذی معیار اور حفاظتی دھاگے کو چیک کرنے کے بعد واضح طور پر پتہ چلا کہ یہ جعلی ہیں۔ اس معاملے میں مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن میں انڈین کرنسی ایکٹ کی دفعہ 179، 180، 3(5) اور تعزیرات ہند 2023 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مذکورہ جرم میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معزز عدالت نے ان کا 8 روزہ پولیس ریمانڈ منظور کر لیا۔ حراست میں لیے گئے دونوں مشتبہ افراد تارکین وطن ہیں اور یہ جاننے کے لیے تفصیلی تفتیش کی جا رہی ہے کہ وہ مذکورہ جعلی نوٹ کہاں سے لائے اور کہاں فروخت کرنے جا رہے تھے۔ مذکورہ جرم کی مزید تفتیش سینئرز کی رہنمائی میں پی ایس آئے تشار بھدانے کر رہے ہیں۔

ناسک دیہی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر بالاصاحب پاٹل، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مالیگاؤں مسٹر تیگبیر سنگھ سندھو، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مالیگاؤں دیہی ڈویژن مسٹر یشونت باویسکر کی ہدایت اور حکم کے مطابق مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر مسٹر پریتم چودھری، اے پی آئے پریتی ساونجی ، پی ایس آئے بھدانے ، پولیس حولدار امول شندے، پرکاش بنکر، کانسٹبل گنیش جادھو، مورے نے مذکورہ کارروائی کو انجام دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.