مشہور خبریں

جنسی زیادتی کے الزام میں قید 58 سالہ شخص نے سنٹرل جیل میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی

ناسک/ کچھ دن پہلے ناسک روڈ سنٹرل جیل میں قیدیوں کا چرس پیتے ہوئے ایک پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس میں کچھ تصاویر بھی شامل تھیں۔ اس سے جیل میں امن و امان پر سوال اٹھنے لگے۔ اس کے بعد اب ناسک روڈ سینٹرل جیل میں قیدی کی خودکشی کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔

اس بارے میں مزید معلومات یہ ہے کہ خودکشی کرنے والے زیر سماعت قیدی کا نام شیوداس مغل بھالیراو (عمر 58سال ) ہے۔ اس نے اتوار (26اکتوبر) کو دوپہر کے قریب ناسک روڈ پر واقع سنٹرل جیل میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جیل کے پولس عملے نے بھالیراؤ کو نیچے اتار کر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ اس وقت طبی افسران نے اس کا معائنہ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا۔

دریں اثنا، بھالیراؤ سننر تعلقہ کا رہنے والا تھا۔ اسے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے اس معاملے میں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ وہ جون 2024 سے ناسک روڈ سنٹرل جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا تھا۔ اس واقعہ میں ناسک روڈ پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.