مشہور خبریں

وارڈ نمبر 17 کے معروف سوشل ورکر طیب خان اسلام پارٹی سے امیدواری کے خواہش مند

مالیگاؤں / وارڈ نمبر 17 ( پچھلا وارڈ نمبر 19) کے ہر وقت متحرک اور عوامی کاموں میں مصروف رہنے والے معروف سوشل ورکر طیب ممبر علاقے کے امیدواروں میں ایک اور پسند بنے ہوئے ہیں ، اس موقع پر موصوف سے سیاسی سماجی ہلکے میں کی جانے والی خدمات سے متعلق چند سوالات کے گئے تب انہوں نے بتایا کہ میں نے سال 2002 میں ال ریاض سوسائٹی کے ذریعے علاقے میں سوشل ورک شروع کیا اور تب سے لیکر آج 2025 تک میں مسلسل عوامی و فلاحی کاموں کو کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہتا ہوں ، میں نے حاجی خالد شیخ رشید صاحب کے ساتھ رہے کر علاقے میں کئی تعمیری و سماجی کاموں کو انجام دیا ، اسپتال کا مسلہ ہو ، پولیس اسٹیشن کا مسلہ ہو ، کورٹ کچہری کا مسلہ ہو یا گھریلوں تنازعات ہو ہر معاملے میں ہم عوامی خدمات برسوں سے کرتے آرہے ہیں اور انشاءﷲ آگے بھی کرتے رہینگے ،
 میری چاہت ہیکہ میں آصف شیخ رشید صاحب کی سرپرستی میں انڈین سیکولر لارجسٹ اسمبلی پارٹی سے  کارپوریشن الیکشن میں امیدواری کرتے ہوئے آئندہ عوامی خدمات کو مسلسل جاری رکھوں ، ہمارا مقصد مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اسلام پارٹی کا میئر بیٹھانا ہے ، اور یہ مقصد تبھی مکمل ہوگا جب  ہمارے قائد آصف شیخ رشید صاحب شہر بھر میں مسلسل عوامی رابطے میں رہنے والے افراد کو امیدواری کا موقع دینگے ، شہر میں بہت مسائل ہے شہر کھنڈر بن چکا ہے ، اس شہر کی ترقی میں  صرف اور صرف آصف شیخ اور اسلام پارٹی ہی اپنا ایماندارانہ کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اس شہر کی عوام کو ہمیشہ عوامی رابطے میں رہے کر خاموش خدمات کرنے والے افراد کی سخت ضرورت ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.