مالیگاؤں / (پریس ریلیز ) گذشتہ کئی ماہ پہلے حاجی منشی عبدالطیف انجان شاہ عباس نگر اسکول نمبر 3_5_40_47 کے گراؤنڈ کی دیوار کو توڑ کر کچھ سیاسی پارٹی کے ذمہ داران نے پترے کا سیٹ سے قبضہ کر لیا ہے. جس سے اسکول کے بچوں کو حمد پڑھنے اور کھیل کود کیلئے تکالیف کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے . جس کی شکایت 10_9_2025 کو کارپوریشن کمشنر و پربھاگ نمبر چار کہ پربھاگ ادھیکاری و اتی کرمن محکمہ دی گئی تھی.
لیکن ابھی تک پربھاگ چار کے اتی کرمن محکمہ نے کوئی کاروائی نہیں کی اور کوتاہی برتی جس کو دیکھتے ہوئے سوشل ورکر جمال ناصر نے 15_10_2025 کو کارپوریشن کمشنر و پربھاگ چار کے پربھاگ ادھیکاری و اتی کرمن محکمہ کو لیٹر دیکر دو دنوں کا الٹی میٹم دیا ہیکہ اگر دو دنوں میں عباس نگر اسکول کے گراؤنڈ کا غیر قانونی اتی کرمن نہیں نکالا گیا تو بروز جمعہ دوپہر تین بجے سے شام پانچ بجے تک پربھاگ چار کے گیٹ پر دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری کارپوریشن کمشنر و پربھاگ چار کے پربھاگ ادھیکاری و اتی کرمن محکمہ کے ذمہ داران پر ہوگی .
