عوام کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں،تعمیری کام کی ذمہ داری میری ہوگی : اعجاز بیگ ,آج وارڈ نمبر 18 میں مہا ریلی اور رات میں جیلانی چوک میں عوامی جلسہ عام
0
جنوری 11, 2026
مالیگاؤں : کارپوریشن چناؤ میں کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم نے 20 سیٹوں پر امیدوار نامزد کئے ہیں ہم کام کی بنیاد پر ووٹ طلب کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سات سے دس سیٹ ہماری کامیاب ہورہی ہے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ وارڈ نمبر 18 کے علاوہ جہاں کہیں سے کانگریس پارٹی کے امیدوار کامیاب ہونگے میں اس وارڈ کو گود لونگا اور اس وارڈ کی تعمیر و ترقی کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔
