مشہور خبریں

مالیگاؤں پولیس کی بڑی کاروائی ، مومن ملک عقیل احمد ، ہدایت شریف شیخ لوڈیڈ پستول کے ساتھ گرفتار

مالیگاؤں : 4 جنوری /  مالیگاؤں شہر پولس نے آج صبح اسلام آباد میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو پہلے حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ و تلاشی کے بعد انکے قبضہ سے لوڈیڈ پستول و زندہ کارتوس ضبط کیا۔اس معاملے میں قلعہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس طرح کی تفصیلات شہر ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے میڈیا کو دی، اے ایس پی سندھو نے بتایا کہ پولس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ مشکوک افراد اسلام آباد پانی کی ٹنکی کے پاس ہے اور انکے پاس پستول وغیرہ ہتھیار ہے ۔اس اطلاع پر ہم نے پولس کی ٹیم تیار کی اور  قلعہ پولس اسٹیشن و کرائم برانچ کے آفیسران و ملازمین کیساتھ مذکورہ مقام پر پہنچ کر مشتبہ افراد کی تلاشی لی تب انکے قبضہ سے پستول و زندہ کارتوس ملے جسے پولس نے ضبط کرلیا ہے ۔ان ملزمین کے نام مومن ملک عقیل احمد ساکن اسلام آباد ، ہدایت شریف شیخ ساکن نانا پیٹھ پونہ بتایا گیا ہے، پولس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ایڈیشنل ایس پی سندھو نے کہا کہ پولس ان دونوں ملزمین سے باریکی سے پوچھ گچھ کریگی کہ آیا یہ سیاسی طور پر متحرک تو نہیں کیونکہ عین الیکشن میں اس طرح کے واقعات کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے وہیں یہ بھی جانچ کی جائے گی کہ کیا کسی ذاتی رنجش کیلئے یہ لوگ یہاں موجود تھے اور انکا ارادہ کیا تھا کیوں جان لیوا ہتھیار لیکر یہ دونوں ملزمین تیار کھڑے تھے؟ ان سارے سوالوں کے جواب پولس جانچ سے پتہ چلے گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.