مشہور خبریں

ایم آئی ایم کو دی گئی اپنی حمایت واپس لیتا ہوں ، منا ممبر کی گھر واپسی ،بی جے پی کے اپیل نامہ پمپلیٹ میں قلعہ جھونپڑپٹی ، زمینوں کے معاملے اور چھوٹی چھوٹی بستیوں کو نشانہ بنانے کیلئے اسپیشل ایس آئی ٹی بنانے کا ذکر : مستقیم ڈگنٹی ،ہم 44 سے زائد سیٹیں اپنے دم پر کامیاب کررہے ہیں ، مجلس کو ووٹ دینے والے بھی سیکولر فرنٹ کے امیدواروں کو ووٹ دیں


مالیگاؤں : 11 جنوری /کارپوریشن چناؤ میں جس طرح بی جے پی نے 20 - 22 سیٹوں پر میئر بنانے کا دعویٰ کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ میئر چناؤ میں مالیگاؤں سینٹرل سے مجلس کی حمایت ممکن ہے ۔اسی خدشہ کو دیکھتے ہوئے میں نے ایم آئی ایم کو دی اپنی حمایت واپس لے لی ہے اور کل بھی میں شیخ آصف کیساتھ تھا اور آج بھی ساتھ ہوں ۔امیدواری نہیں ملنے سے میں نے اپنی ناراضگی ظاہر کر وارڈ نمبر 3 میں مجلس کو حمایت دی تھی ۔اب یہ حمایت واپس لے رہا ہوں اور واپس انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کو حمایت دے رہا ہوں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار منامبر نے کیا ۔موصوف انکی آفس پر منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کارپوریشن پر میئر بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر مالیگاؤں کے مسلمانوں کو تکالیف دیگی ۔باندھ کام پرمیشن کا بہانہ لیکر ہمارے گھروں اور عبادت گاہوں پر بلڈوزر چلائے گی، جنم داخلہ اور ایس آئی آر میں مسلمانوں کے نام کٹ کروائے گی اور ان جیسی کئی پریشانی عوام کو جھیلنا پڑے گی اس لئے میں نے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بغیر کسی دباؤ کے شہریان کی حفاظت کیلئے ایم آئی ایم سے اپنی حمایت واپس لی ہے اور سیکولر فرنٹ کو اپنی حمایت دے رہا ہوں ۔میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنا ووٹ سیکولر فرنٹ کو دیں تاکہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا جائے ۔
اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ وارڈ نمبر تین کیساتھ منا ممبر وارڈ نمبر دو میں بھی محنت کریں، اس وارڈ نمبر دو میں بی جے پی نے امیدوار نہیں دیا ہے اور شیو سینا کو اس وارڈ میں حمایت دی یہاں سے ہمارا مقابلہ راست فرقہ پرستوں سے ہے اور اسی وارڈ میں مسلم ووٹوں کو کٹوانے کیلئے ایم آئی ایم نے امیدوار دیئے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ بی جے پی 20 - 22 سیٹوں پر میئر بنا کر بدلہ لینے کا دعویٰ کررہی ہے ۔ندیا کے پار بی جے پی نے اپیل نامہ بنام پمپلیٹ شائع کروایا جس میں انہوں نے قلعہ جھونپڑ پٹی ،زمینوں کے معاملے اور چھوٹی چھوٹی بستیوں کو نشانہ بنانے کیلئے اسپیشل ایس آئی ٹی بنانے کا ذکر کیا ہے جس سے مالیگاؤں کی عوام کو بہت پریشانی ہوگی ۔اس لئے اس چناؤ میں فرقہ پرستوں کو روکنے کیلئے ہمیں سیکولر فرنٹ کو ووٹ دینا ہوگا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ یہ الیکشن جیت ہار کا نہیں بلکہ کارپوریشن پر اقتدار مسلمان مسلمانوں کو رہے اسکا چناؤ ہے ۔رمضان پورہ سمیت وارڈ نمبر تین اور دو میں بھی سیکولر فرنٹ کو ووٹ دیں ۔انہوں نے مجلس کا سیاسی کام کرنے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیکولر فرنٹ کو ووٹ کریں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین اکیلے اپنے دم پر 44 سیٹ جیت نہیں سکتی بلکہ وہ درپردہ بی جے پی کی مدد کررہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 2 اور 4 میں مجلس کے لوگ بی جے پی و شیو سینا کا کام کررہے ہیں انکا تعلق صاف فرقہ پرستوں سے گٹھ بندھن کا نظر آرہا ہم پر الزام لگانا بکواس و بے بنیاد ہے ۔

اس پریس کانفرنس میں وارڈ نمبر تین کے امیدوار جاوید انیس، صغیر ٹریکٹر والے، شان ہند ،عثمان غنی چیک کے علاوہ مستقیم ڈگنیٹی، ناصر کرانہ والے، منا ممبر سمیت درجنوں افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.