مالیگاؤں / وارڈ نمبر 17 سلامت آباد چوک میں منعقد I.S.L.A.M پارٹی کی میٹنگ سے امیدوار خالد حاجی ، اسلم انصاری ، ریاض کچی اور منان سر نے مخالفین کی کارکردی پر لگایا سوالیہ نشان ،
سلامت آباد چوک میں منعقد میٹنگ سے علاقے کے امیدوار منان سر نے کہا کہ 15 جنوری کو ووٹنگ ہوگی اب پولنگ کو بہت کم وقت بچا ہے ، ہمیں چوک چوراہے کو چھوڑنا پڑے گا ، ہر فرد کو اپنے اپنے گھر کے ساتھ اپنی اپنی گلی میں محنت کرنا ضروری ہے ، ہمیں پورے پینل کو کامیاب کرنا ہے ۔اسکے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے ، وہیں 25 سے 30 سالوں سے شیخ رشید اور آصف شیخ سے فائدہ اٹھاتے رہے اور اپنے مفاد کے لئے مخالفت کررہے ہیں ایسے لوگوں کو گھر کا راستہ بتانے کا وقت ہے ، اسلام پارٹی ترجمان رائس عثمانی نے شیخ رشید اور آصف شیخ کی جانب سے کی جانے والی عوامی خدمات کو بتاتے ہوئے کہا کہ آج جنم داخلہ معاملہ میں تین ماہ کی بچی کی ماں غزالہ پروین ، رونق آباد علاقے کے عبدالتواب جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں ، مزید گرفتاریاں نہ ہو اور خواتین اور مرد کو تحفظ فراہم ہو اس مقصد کے تحت شیخ آصف نے ٹیبل لگا کر عوام کی رہنمائی کی اور ہمت بڑھاتے ہوئے یہ کہاں کے میں الیکشن ہار گیا پر پھر بھی میں آپ کے ساتھ ہوں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ، ایک طرف مخالفین جھوٹے پروپکنڈہ پھیلا رہے ہیں کے ہماری طبیعت خراب تھی ، انہوں نے یہ نہیں پوچھا کے کس کس کو نوٹس ملی ، کون جیل گیا ، جب پولیس گرفتاریاں کر رہی تھی تب آپ نے کیوں رہنمائی نہیں کی ، جس وقت شہر پریشان تھا تب آپ کہا تھے ، آج عوام کو بہت سوچ سمجھ کر کے اسلام پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرنا بہت ضروری ، اسلم انصاری نے اپنی تقریر میں کہا کہ کارپوریشن الیکشن کو ساڑھے 8 سال کا وقفہ ہو چکا ہے ، ڈھائی سال شیخ رشید صاھب ، ڈھائی سال طاہرہ میڈم میئر رہے ، ان ایام میں علی اکبر اسپتال ، واڈیا دواخانہ جو گھنی آبادی میں موجود اس اسپتال کی تعمیر کا کام شیخ رشید صاحب نے انجام دیا ، وہیں 2050 تک پانی کا کوٹہ بھی مختص کروایا ، گرنا ڈیم اسکیم کے ساتھ شیخ رشید صاحب نے 101 ایف ٹی ایف سی کا فلٹر پلانٹ بھی لایا ، 16 پانی کی نئی ٹنکی منظور کی گئی ، آج ہمیں پانی کی جو تکلف ہو رہی ہے اسکی وجہ فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے اضافی 5 پانی کی ٹنکی کی تعمیر نہ ہونا ہے ، مفتی اسماعیل قاسمی جھوٹ بولتے ہے کے 6 پانی کی نئی ٹنکی منظور ہوئی ہے ، انھیں پتا ہی نہیں ہے کے پانی کی ٹنکی 6 نہیں 5 منظور ہے ، ہم نے علی اکبر اسپتال کے پاس نئی پانی کی ٹنکی بنانے کے لئے 4 مرتبہ بھوک ہڑتال کیئے ہے انشاءﷲ ڈیڑھ ماہ میں پانی کی ٹنکی کا کام مکمل ہو جائے گا ۔
آپ دیکھ لو آج مالیگاؤں شہر میں ووٹ مانگنے کیلئے اویسی آیا ہے ، ہمارے پاس تو کوئی بڑا لیڈر نہیں ہے جو کارپوریشن میں ووٹ مانگنے آئے ، ہم تو عوام کے بھروسے ہے ، شیخ رشید گھرانے کو برا بولنے والے اپنا گریبان نہیں جھانکتے ہے ، سامنے والے کو برا بتا کر اپنے آپ کو پارسا بتانا اچھی بات ہے ، آج انکے سامنے خالد حاجی ہے یہ وہیں خالد حاجی ہے جو عوام کے بیچ میں ہوتا ہے ، دکھ درد میں ہوتا ہے ۔ کیا کبھی یہ لوگ آپ کو کسی کی میت یا شادی میں نظر آئے ہیں کیا ، میری وارڈ کی عوام سے اپیل ہے کے چاروں امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔
وہیں خالد حاجی نے پرہجوم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید صاحب آصف صاحب طاہرہ میڈم اور میں ہم سب رکشا پر ہی گھومتے ہیں اور شیخ رشید صاحب کی پہلی پسند رکشا ہی تھی ، مجھے امید ہیکہ آپ مجھے نہ امید نہیں کرینگے ، میں یہاں پر امیدواری اللّه اور اسکے رسول کے بعد میرے والد کے پرانے ساتھی اور علاقے کی غیور عوام کے بھروسے کررہاہوں ، میں جس علاقے سے امیدواری کررہا ہوں یہاں پر نہ رشتے داری چلتی ہے نا پانی کی ٹنکی چلتی اور نہ انڈے والے چلتے ہیں یہاں پر صرف شیخ رشیدی چلتی ہیں یہاں صرف شیخ رشید صاحب کے ماننے والے ہیں ، شہر میں جتنے بھی لیڈر ہے انکو شادی اور میت میں جانا شیخ رشید صاحب نے سکھایا ، یہاں تک کے میں نے بھی ان سے ہی سیکھا ہوں ، میرے بڑے ابا یونس عیسیٰ صاحب نے میرے ہاتھ میں شادی کی لسٹ دیکھ کر پوچھے تھے کے یہ کیا ہے ، میں نے کہا کے یہ شادیوں میں جانے کی۔ لسٹ ہے تب انہوں نے کہا کے میرے بچے اگر سیدھے ہوتے تو وہ بھی ایسا کرتے تھے ، تاج الدّین چاچا اور نجم الدین حاجی کے بچوں سے کہوں گا آپ لوگوں کے لئے دل میں جو عزت ہے وہ آخری دم تک رہے گی آپ لوگوں کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کیلئے کھلے ہیں ، 16 جنوری کو کامیابی کے جشن میں آپ لوگ میرے ساتھ رہنا انشاءﷲ ، وارڈ کے سبھی افراد سے اپیل ہیکہ وہ اپنی پوری فمیلی سے بیٹھ کر بات کرو اور انھیں سمجھاؤ کے سب کو ووٹ رکشا پر ہی دینا ہے ۔ مخالفین نے وارڈ نمبر 17 ، 20 ، 21 کے لئے پانچ پانچ لاکھ بوگس سناختی کارڈ بنا کر رکھ لئے ہے ، ہو سکتا ہے آپ کی ووٹ آپ کے جانے سے پہلے گر جائے ، اس لئے صبح میں سب سے پہلے اپنا ووٹ ڈال دے ، انشاءﷲ 16 تاریخ ہمارے لئے عید کا دن ہوگا ۔ اس پرہجوم میٹنگ میں رونق اسٹیج علاقے کے سابق کونسلر کمال الدّین کما پہلوان ، عین الدّین پہلوان ، سلیم منا ، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ، طیب ممبر ، الطاف خان ، عمران تیزاب ، شکیل بھائی (اسٹیٹ بروکر) ، بابو بھائی ، شفیع اللہ بھائی ہوٹل والے ، عتیق باغبان سمیت دیگر سرکردہ افراد موجود تھے ۔
