مالیگاؤں : 4 جنوری (پریس ریلیز) سماج وادی پارٹی و انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کے بینر تلے، مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام پہلا سنسنی خیز انتخابی جلسۂ عام کل بروز پیر، مورخہ 5 جنوری، شام سات بجے سے رات دس بجے تک، خیابانِ نشاط چوک پر منعقد کیا جا رہا ہے. اس جلسۂ عام میں یہ خلاصہ کیا جائے گا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کا ہونے والا الیکشن پچھلے کچھ الیکشن سے کیوں مختلف ہے؟ کیوں سیکولر فرنٹ کے امیدواروں کی کامیابی اس شہر کے تحفظ و ترقی کی ضمانت ہے؟ موجودہ نمائندے نے شہر کے پکّے علاقوں سے ایسے امیدوار کیوں دیئے گئے جن سے عوام برسوں سے نالاں ہیں؟ وفاداروں پر ٹھیکے داروں اور غداروں کو کیوں ترجیح دی گئی؟ قلعہ جھونپڑپٹی بچانے کی اصل جدوجہد کس نے کی؟ کس نے قعلہ جھونپڑپٹی پر اپنی سیاسی روٹی سینکی؟ ان سبھی سوالات کے جواب کل کے ہونے والے جلسۂ عام سے دیئے جائیں گے.
اس جلسۂ عام سے آصف شیخ رشید صاحب، شانِ ہند نہال احمد صاحبہ، مستقیم ڈِگنیٹی صاحب و مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے دیگر مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے. یاد رہے یہ جلسۂ کل بروز پیر، شام سات بجے سے رات دس بجے تک، خیابانِ نشاط چوک پر منعقد کیا جائے گا.
مالیگاؤں شہر کی غیرت مند و حساس عوام سے اس سنسنی خیز پہلے انتخابی جلسۂ عام میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی گزارش مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کی جانب سے کی جاتی ہے.
