مشہور خبریں

تشہیری مہم : سماج وادی پارٹی اور انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کے اُمیدواروں کی کامیابی کیلئے سیکولر فرنٹ کی الیکشنی میٹنگ


مالیگاؤں /  مالیگاؤں کارپوریشن کے ہونے والے الیکشن میں سماج وادی پارٹی و انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کے نامزد کردہ، مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے تائید کردہ امیدواروں کی تشہیر کی مناسبت سے وارڈ نمبر13، وارڈ نمبر14 اور وارڈ نمبر18 میں دو الگ الگ الیکشنی میٹنگ کا انعقاد 4 جنوری، بروز اتوار کو کیا گیا ہے. جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے. 
         مالیگاؤں کارپوریشن کا ہونے والا الیکشن پچھلے کچھ الیکشن سے کیوں مختلف ہے؟ کیوں سیکولر فرنٹ کے امیدواروں کی کامیابی اس شہر کے تحفظ و ترقی کی ضمانت ہے؟ اسلامپورہ، نیاپورہ جیسے دین دار، تعلیمی علاقوں سے مخالفین کی جانب سے سماج دشمن عناصر کو امیدواری دینا سیاسی منافقت کیوں ہے؟ سلجھے ہوئے لوگوں کے وارڈ سے ایسے امیدوار کیوں دیئے گئے جن سے عوام برسوں سے نالاں ہیں؟ اپنے وفاداروں پر اپنی اولاد کو کیوں ترجیح دی گئی؟ ان سبھی سوالات کے جواب دونوں میٹنگ سے دیئے جائیں گے. 
🗓️ *4 جنوری بروز اتوار*
پہلی میٹنگ 
📍 *نشاط روڈ، اسمٰعیل بیڑی آفس کے پاس*
🕖 *شام سات بجے سے نَو بجے تک*
دوسری میٹنگ
📍 *بھاؤ میاں کا تکیہ، چھوٹے کی مارکیٹ*
          (وارڈ نمبر 13، وارڈ نمبر 14، وارڈ نمبر 18) 
🕗 *رات آٹھ بجے سے دس بجے تک* 

🎙️مقررین :- آصف شیخ رشید صاحب 
                   شانِ ہند نہال احمد صاحبہ 
                   مستقیم ڈِگنیٹی صاحب 
                            و دیگر

دونوں ہی وارڈ کی غیرت مند و حساس عوام سے ان دونوں میٹنگوں میں کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کی جانب سے کی جاتی ہے .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.