مشہور خبریں

نور باغ میں میمن کالونی کی تعمیر جدید کا سنگ بنیاد، اتحاد کیساتھ قوم و ملت کی خدمت کا عزم ،مالیگاؤں کے میمن بھائیوں کے ساتھ اہل مالیگاؤں سے بھی تعاون کی اپیل


مالیگاؤں : 4 جنوری /  2 ستمبر 1990 کو مالیگاؤں شہر کے نور باغ علاقہ میں میمن برادری نے غریب میمن بھائیوں کے 36 خاندانوں کیلئے ایک کالونی بنائی گئی جس میں  لوگ آباد رہے لیکن گزرتے وقت اور دھوپ و بارش کی وجہ سے یہ کالونی انتہائی خستہ حال ہوچکی تھی مکینوں کو ہر موسم میں تکالیف برداشت کرنا پڑتی تھی جسے دیکھتے ہوئے مالیگاؤں سمست میمن جماعت کے صدر و اراکین و ذمہ داران نے از سر نو میمن کالونی کی تعمیر کا فیصلہ کیا ۔40 سال قبل بنی عمارت کی قیمت دس سے پندرہ ہزار روپیہ تھی جس کا خرچ میمن برادری نے کیا تھا ۔اب جبکہ اس عمارت کو کمزور ہونے کے باعث منہدم کردیا گیا ہے اور آج تعمیر جدید  کیلئے تقریب سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔میمن برادری جہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کیلئے بھی اپنی سخاوت کا ثبوت دے چکی ہے وہیں اب میمن برادری کسی خستہ حال عمارت میں کیسے رہ سکتی ہے؟ یہ تو ہمارا فرض ہے کہ ہم ہمارے بھائیوں کیلئے اچھی سہولیات فراہم کرنے کی جستجو کرتے رہیں اور اسی مقصد سے مالیگاؤں سمست میمن جماعت کا یہ قدم قابل ستائش ہے ۔میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار اقبال آفیسر نے کیا ۔موصوف نور باغ میں میمن جماعت کی جانب سے تعمیر ہورہی کالونی کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اب یہاں 40 فلیٹس بنائے جارہے ہیں جو 2 بی ایچ کے ہونگے ۔اقبال آفیسر نے کہا کہ غریبوں کی مدد کیلئے ہمیں پہل کرنا ہے ۔ ہم میمن برادری کو شرمندہ و شرمشار نہیں ہونے دینگے ۔ میمن کالونی کیلئے بیرون شہر چندہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔مالیگاؤں کے میمن بھائیوں کیساتھ ساتھ اہل مالیگاؤں سے بھی انہوں نے تعاون کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا ہم نے کبھی بھید بھاؤ نہیں کیا ۔ہم دوسروں کی مدد کرتے ہیں اور اب میمن برادری کی بات ہے تو ہم ضرور اسے مکمل کرینگے۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی صدر شریف میمن و سمست میمن جماعت کے باڈی ممبرس کا شکریہ ادا کیا ۔اس تقریب میں میمن یوتھ ونگ کے صدر رضوان میمن نے کہا کہ میمن برادری جماعت کے مستحق افراد کو کالونی بنا کر دیتی ہے ۔اسی طرح ہم دیگر فلاحی کام بھی انجام دے رہے ہیں ۔برسوں پرانی عمارت کو منہدم کرکے اسی مقام پر نئی کالونی تعمیر کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر وارڈ کے امیدوار شکیل بیگ، عرفان علی ،نظیر پھلی والے و فقیر محمد کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ بھی دیا گیا جس پر جماعت نے انکا شکریہ ادا کیا ۔کالونی کی تعمیر جدید کا سنگ بنیاد اقبال آفیسر کے ہاتھوں رکھا گیا جبکہ پروگرام کی صدارت مقامی صدر حاجی شریف جونانی نے انجام دی، ممبئی سےحاجی  عبد العزیز مچھلی والا (سیکریٹری آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن)، حاجی آمین سلایا صاحب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اسٹیج پر حاجی بلال بوانی (نائب صدر)، حاجی عرفان آمدانی (سیکریٹری)،  حاجی ساجد بھورا (زونل سیکریٹری)،  امتیاز ڈیرڈی والا (جوائنٹ سیکریٹری)، عبد المجید پیپڑیا (پروپیگنڈا سیکریٹری)، جماعت کے دیگر باڈی ممبرس میں ناظم ماکڑا، الطاف تابانی، ادیس موسانی، حنیف موٹلانی، یاسین پتتانی، عادل غازیانی، حاجی اسماعیل کاپڑیا، نظیر ساپڑیا، عبد الوہاب میٹھا، یوسف موسانی، فیصل تاجانی، عارف سوداگر، عمران تابانی، شہزاد موسانی، ابراہیم کاپڑیا اور ڈاکٹر مشاہد رضوی وغیرہ موجود رھے۔ نظامت ارشاد انجم نے کی۔تقریب میں سمست میمن جماعت کے مقامی و بیرونی ذمہ داران موجودہ تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.