مالیگاؤں : 3 جنوری / کارپوریشن چناؤ میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی 46 سیٹوں پر چناؤ لڑ رہی ہے، وہیں اس پارٹی نے سماجوادی پارٹی سے اتحاد کرتے ہوئے فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے کا نعرہ دیا ہے، سماجوادی پارٹی نے 20 امیدواروں کو نامزد کیا ہے۔انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی اور سماجوادی کے اتحاد بنام مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے 66 امیدوار کارپوریشن چناؤ میں حصہ لے رہے ہیں، اس طرح کی تفصیلات انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے قومی صدر خطیب نوید احمد نے دی، انہوں نے بتایا کہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے 46 امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور آج اسلام پارٹی کو نشانی بھی مل گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے الیکشن محکمہ سے اپنی پسند ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں رکشا نشانی دی جائے، اس ضمن میں آج کارپوریشن کے ریٹرننگ آفیسران نے نشانیوں کی تقسیم کی جس میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کو رکشا نشانی دی گئی ہے ۔نوید خطیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے پورے 46 امیدواروں کی نشانی رکشا پر ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں، وہیں انہوں نے کہا کہ آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں لڑے جارہے کارپوریشن چناؤ میں ہمیں شہریان سے پوری امید ہے کہ وہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کو کامیاب کرینگے تاکہ فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھا جائے اور شہر کو بچایا جائے نیز تعمیر و ترقی کے کام انجام دیئے جائیں ۔
نوید خطیب احمد نے میڈیا بیان میں کہا کہ ہم نے مالیگاؤں سینٹرل و آؤٹر میں کل 46 امیدوار چناؤ میں اتارے ہیں، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن 2025-26 کے الیکشن میں الدین سیکولر لار چیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (I.S.L.A.M PARTY) کے اُمیدواروں کی وارڈ وائز فہرست
وارڈ نمبر 2
چوہان کرن مین بھرت
انصاری سلمہ بانو شفیق احمد
حمیدہ بی شیخ جبار
شرجیل اختر عقیل انصاری
وارڈ نمبر 3
انصاری خالده با نو نثار احمد
صغیر الدین نذیر الدین
شیخ جاوید شیخ انیس
وارڈ نمبر 4
نرملا بچھاؤ
گلشن جہاں با قرحسین
شیخ جلیل شیخ شفیع
دریکر ادھو اًما کانت
وارڈ نمبر 5
شیخ نعیم شیخ حنیف قریشی
یاسمین بی فاروق خان
یاسمین الطاف بیگ
انصاری محمد آمین محمد فاروق
وارڈ نمبر 6
عرفان علی عابد علی
شگفتہ شکیل بیگ
منیرہ شیخ فقیر محمد
نذیر احمد ارشاد احمد
وارڈ نمبر 8
انصاری نہال احمد محمد سلیمان
فرزانہ شیخ عارف
صغیرہ بی نبی شاہ
محمد سلیم محمد انور
وارڈ نمبر 13
فاطمہ محمد بارون
وارڈ نمبر 14
انصاری عرفان محمد اسحاق نادر
وارڈ نمبر 15
خیر النساء محمد رفیق
محمد خالد عبدالرشید (خالد حاجی)
انصاری جمشید احمد افتخار احمد
وارڈ نمبر 16
انصاری محمد شکیل محمد صغیر
طاہرہ شیخ رشید
تبسم بانو شیخ سلطان
عمران احمد سلیم احمد
وارڈ نمبر 17
انصاری محمد اسلم خلیل احمد
شاہین بانو منان بیگ
پروین بانو ریاض میمن
محمد خالد عبدالرشید (خالد حاجی)
وارڈ نمبر 18
انصاری حافظ انیس اظہر
محمد عارف محمد شریف
وارڈ نمبر 20
محمودہ با نو عبد القادر
نسرین با نو محمد خالد
شیخ رفیق شیخ افضل
آمین خان شبیر خان
وارڈ نمبر 21
شكيله شیخ موسیٰ
کاشفہ محمد صادق
شیخ عبداللہ شیخ رحیم
مشرف خان ہارون خان ( رنگاڑی)
