مشہور خبریں

شیو سینا، بی جے پی و مجلس اتحاد المسلمین کی سانٹھ گانٹھ ، ملکر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں : مستقیم ڈگنیٹی کا سنسنی خیز الزام ،جنم داخلہ معاملہ میں ہزاروں شہریان پر مقدمہ درج و جیل کی نوبت پھر بھی ایم آئی ایم والے خاموش رہے، اب انہیں سبق سکھانے کا وقت

مالیگاؤں /  کارپوریشن چناؤ کیلئے تشہیری مہم شروع ہوچکی ہے ۔سیاسی جماعتیں رائے عامہ ہموار کرنے میں جٹ گئی ہے، کارنر میٹنگوں اور جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔وہیں بغاوت و حمایت کا دور بھی جاری ہے ۔ایسے میں وارڈ نمبر 7 میں مجلس اتحاد المسلمین سے امیدواری نہ ملنے پر ناراض معید قریشی خانوادہ نے سماجوادی پارٹی کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا جس کے استقبال و کارپوریشن چناؤ کی تشہیر کیلئے سماجوادی پارٹی نے وارڈ نمبر 7 میں ہنگامی الیکشنی میٹنگ کا انعقاد کیا۔جس میں حسین انصاری، باقی راشن والے، اشتیاق 42 وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، وہیں پارٹی کے یوا لیڈر و مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے اہم ذمہ دار مستقیم ڈگنیٹی نے یہاں معید قریشی خانوادہ کا استقبال کیا اور وارڈ کے سابقہ کارپوریٹر جو مال دار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ہر جم کر تنقید کی ۔مستقیم ڈگنیٹی یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کے چناؤ میں آج تک مجلس اتحاد المسلمین نے وارڈ نمبر 2 سے کوئی امیدوار نہیں اتارے کیونکہ انکی اس وارڈ میں کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے لیکن اس مرتبہ کیوں امیدوار اتارے گئے؟ مستقیم ڈگنیٹی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کا مقصد ہے کہ وہ وارڈ نمبر 2 میں مسلم ووٹوں کی تقسیم کرکے شیو سینا کو کامیاب کرے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اسکی اصل وجہ یہ ہے کہ شیو سینا اور بی جے پی مالیگاؤں آؤٹر میں مل کر چناؤ لڑ رہے ہیں اور انہوں نے مجلس سے سانٹھ گانٹھ کرلی ہے کہ شیو سینا و بی جے پی کی 20-22 سیٹیس کارپوریشن چناؤ میں کامیاب ہوگی اور مجلس اتحاد المسلمین مالیگاؤں سینٹرل حلقہ سے 20-22 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے کارپوریشن پر قبضہ کرلیں ۔انکی سازش ہے کہ اس مرتبہ مالیگاؤں کارپوریشن پر بھگوا پرچم لہرایا جائے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے الزام لگایا کہ مجلس اتحاد المسلمین پارٹی و شیو سینا و بی جے پی کی سازش ہوچکی ہے کہ وہ مل کر کارپوریشن پر بھگوا پرچم لہرائیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم ہرگز ایسا نہیں ہونے دینگے ۔کیونکہ جب کارپوریشن پر سینا و بی جے پی کا اقتدار نہیں تھا تب انہوں نے جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی کی مدد سے ہزاروں مسلمانوں پر مقدمہ درج کروایا، جیل میں قید کروایا اور سیکڑوں جنم داخلہ رد کروایا اور اب کارپوریشن پر بھگوا لہرانے کی سازش کررہے ہیں اگر ایسا ہوگیا تو پھر شہر خون کے آنسو رو سکتا ہے، ہم اس سازش ک سلام ہرگز پورا ہونے نہیں دینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم اسمبلی الیکشن ہار گئے لیکن جب جنوری کو ایس آئی ٹی بنی، جنم داخلہ معاملہ گرفتاریاں شروع ہوئی تو ہم نے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی بنائی، آصف شیخ و ہم نے مل کر عوام کی مدد کی، لوگ جیل جارہے تھے، خواتین اسلام پر مقدمہ درج ہورہا تھا انہیں جیل میں قید کیا جارہا تھا تب ہم ہی لڑ رہے تھے ایم آئی ایم والے تو کھانے پینے میں مصروف تھے ۔آج انہیں عوام فکر ستا رہی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اب آگے ایس آئی آر آنے والا ہے ۔مالیگاؤں سیکولر فرنٹ اسکا بھی سامنے کرنے تیار ہے عوام کی ہر ممکن قانونی و جمہوری مدد کی جائے گی، انہوں نے مجلس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں اپنے امیدواروں کا ف اس فارم بھرتے نہیں آتا وہ کیا عوام کی مدد کرینگے، مستقیم ڈگنیٹی نے وارڈ کی عوام سمیت شہریان سے اپیل کی ہے کہ غلطی نہ کی جائے؟ حالات بہت نازک ہیں، اسلام پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو ہر حال میں کامیاب کریں اور کارپوریشن پر بھگوا لہرانے کی سازش کو ناکام کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.