مشہور خبریں

تیسری جماعت میں پڑھنے والی نو سالہ بچی کو ٹیچر نے چاکلیٹ کا لالچ دے کر سات سے آٹھ ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، مقدمہ درج

ناسک / اگتپوری میں ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس اگتپوری  تعلقہ کے گھوٹی تھانہ حدود میں کرنج واڑی (اڈسرے بدرک) کے ضلع پریشد پرائمری اسکول میں کلاس تھری (تیسری جماعت ) میں پڑھنے والی نو سالہ بچی کے ٹیچر نے نو سالہ طالبہ کو چاکلیٹ کا لالچ دے کر سات سے آٹھ ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اس سے واردات کے سامنے آتے ہی تعلیمی و سماجی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔

اس بارے میں مزید معلومات یہ ہیں کہ ایک خاتون نے اس سلسلے میں گھوٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس کی شکایت کے مطابق، کرنج واڑی کے ضلع پریشد پرائمری اسکول میں کام کرنے والے ٹیچر رام چندر مناجی کچرے (عمر 55سال ) نے متعلقہ طالبہ کی لاعلمی کا فائدہ اٹھایا اور اسے چاکلیٹ کا لالچ دیا اور وقتاً فوقتاً اس کا جنسی استحصال کیا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے اور طالبہ کو اس واقعہ کے بارے میں کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

جمعہ (16جنوری ) کو اس سنگین واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقہ میں کافی بحث چھڑ گئی ہے اور والدین میں خوف اور غصے کا ماحول ہے۔ اسکول جیسے تعلیم کے مقدس مقام پر جب سے ایسا غیر انسانی فعل ہوا ہے، اس سے تعلیمی نظام کی حفاظت پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اس معاملے میں گاؤں والوں اور والدین نے مشتبہ ملزم ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اگتپوری تعلقہ کے تاکید علاقے میں نیو انگلش اسکول کے ایک پرنسپل کے ذریعہ بھی اسی طرح کی قابل مذمت حرکت کی گئی تھی۔ اس کیس کے زخم ابھی تازہ تھے کہ اب سکول میں ہی کمسن بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم سے شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شکایت کنندہ کی معلومات کے مطابق مشتبہ ملزم ٹیچر رام چندر کچرے پر شبہ ہے کہ وہ ماضی میں بھی کئی بار اس طرح کی حرکتیں کر چکا ہے۔ اس لیے پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس دوران فرانزک لیب کی ٹیم کو موقع پر بلایا گیا ہے اور اس معاملے کی سائنسی تحقیقات کی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ شواہد اکٹھے کرنے، طبی معائنے اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا، واقعہ کی تحقیقات سب ڈویژنل پولیس افسر ہریش کھیڈکر کی رہنمائی میں جاری ہے، جب کہ پولیس انسپکٹر وجے شندے، اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر ایس بی دیورے ، گرودیو مورے اور پولس کانسٹیبل تشار ڈھگے تحقیقات کو دیکھ رہے ہیں۔ مشتبہ ملزم استاد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کا امکان ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.