مشہور خبریں

دارالعلوم فیضانِ احمد(نسواں) میں جلسہ تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم

مالیگاؤں / یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی ہے کہ امسال دارالعلوم فیضانِ احمد سے ٣/تین خوش نصیب طالبات حفظ قرآن پاک کو مکمل کرکے زمرہ حافظات میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کررہی ہیں,اسی مناسبت سے بتاریخ ٥شعبان المعظم ١٤٤٧ھ مطابق 25جنوری 2026,بروز اتوار,بعد نماز ظہر فورا,محمڈن ہال,سردار نگر میں روحانی و قرآنی مجلس منعقد ہوگی,اس کے مقررِ خصوصی استاذ محترم,خطیب شیریں بیاں,بلبل گجرات,حضرت مولانا مفتی محمود صاحب,بارڈولی,مدظلہ العالی(استاذتفسیرجامعہ اسلامیہ تعلیم الدین,ڈابھیل وخلیفہ ومجازفقیہ الامت مفتی محمود حسن گنگوھی نوراللہ مرقدہ)ہونگے,
ان شاء اللہ تین خوش نصیب طالبات مہمانِ مکرم کے روبرو اپنا آخری سبق سنائیں گی بعد ازاں حضرت الاستاذ اپنے مواعظ حسنہ سے سامعات کو مستفیذ فرمائیں گے,خواتین اسلام سے شرکت کی پرخلوص گذارش ہے-

نوٹ:-پروگرام ظہر کے بعد فورا   ہوکر مختصر وقت میں اختتام پذیر ہوجائے گا,اس لیے وقت کا خیال رکھ کر اپنے گھر کی خواتین کو روآنہ فرمائیں-

التماس کنندگان ناظم واراکین تعلیمی کمیٹی, ومعلمات,دارالعلوم فیضانِ احمد,واقع مسجد احمد مصطفیﷺ,مشاورت چوک,نیاپورہ,مالیگاوں .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.