مشہور خبریں

مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے اقتدار کو 100 دن مکمل، آصف شیخ ، نسرین شیخ ، شان ہند، اعجاز بیگ و مستقیم ڈگنیٹی کی پریس کانفرنس،تقریباً ایک سو بائیس کروڑ روپے بجٹ سے شہر کے ڈی پی راستوں کی تعمیر اور نئے ڈیولپ مینٹ پلان کا اعلان ،سٹی بس سروس، اسپتال،اسکول ،سولار سسٹم، پانی اسکیم،انڈر گراؤنڈ ڈرینیج اسکیم کے تحت کروڑوں کے پروپوزل کو منظوری

مالیگاؤں : 18 مئی (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے اتحاد بنام مالیگاؤں سیکولر فرنٹ نے یک طرفہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقتدار سازی میں کانگریس پارٹی کو شامل کرتے ہوئے وعدے کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود اور شہر میں تعمیر و ترقی کیلئے اول دن سے ہی اپنی خدمات کو وسیع کردیا ہے ۔7 فروری 2026 کو مالیگاؤں کارپوریشن پر اسلام پارٹی کی پہلی خاتون میئر نسرین شیخ اور سماجوادی پارٹی کی اولین بنکر ڈپٹی میئر شان ہند نے اپنے عہدے کا حلف لیا ۔تب سے لیکر آج 18 مئی تک برسر اقتدار ڈیولپمینٹ کے راستے پر گامزن ہے ۔اس جدوجہد میں سیکولر فرنٹ کے قائد آصف شیخ رشید کی حکمت عملی کارفرما ہے ۔آصف شیخ کی سرپرستی میں میئر، ڈپٹی میئر، اسٹینڈنگ چیئرمین اور گٹ نیتا مستقیم ڈگنیٹی و خالد حاجی مسلسل عوامی کام کاج میں مصروف ہیں کہ کس طرح شہریان کو تعمیر و ترقی کیساتھ ساتھ بنیادی سہولیات بھی بروقت فراہم کی جاسکے ۔اسی ضمن میں آج تک کی گئی کوششوں کو عوام کی عدالت میں پیش کیا جارہا ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سیکولر فرنٹ کے قائد، اسلام پارٹی کے بانی سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کیا ۔موصوف میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان سو دنوں کی دن رات جدوجہد کے چلتے ہم نے تقریباً ایک سو بائیس کروڑ 74 لاکھ روپے بجٹ سے شہر کے ڈی پی راستوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے وہیں شہری و حد واڑ کے علاقوں کیلئے نئے ڈیولپ مینٹ پلان بنانے کا اعلان بھی آصف شیخ نے کیا ۔اسی طرح اسپتال،دس میونسپل پرائمری اسکول، پانی کی امرت اسکیم، انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ،سولار سسٹم سمیت کروڑوں کے تعمیری کاموں کی منظوری کرتے ہوئے سرکار سے فنڈ منظور کروانے کی تجویز حکومت کو پیش کرنے کا بھی اظہار کیا ۔جن اہم کاموں اور بنیادی سہولیات کا ذکر آصف شیخ نے کیا ہے ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔


122کروڑ 98 لاکھ روپئے کی لاگت سے شہر کے D.P. راستوں کو سیمنٹ کانکریٹ بنوانا:
اقتدار پر آنے کے فوراً بعد شہر کے تقریباً تمام D.P. راستوں پر سیمنٹ روڈ بنانےکیلئے زور دیا گیا۔ اس کے تحت مندرجہ ذیل D.P. راستوں پر سیمنٹ روڈ کی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے تقریباََ 122کروڑ 98 لاکھ روپے کارپوریشن کے بجٹ میں مختص کیا گیا اور کاموں کو پائہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے آئندہ 15دنوں میں ٹینڈر منگوانے کی تیاری ہوچکی ہے اور ان شاء اللہ آنے والے دنو ں میں شہر کے اہم ڈی پی راستوں پر آپ سیمنٹ روڈ بنتا ہوا دیکھیں گے جسکی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں ۔

پربھاگ نمبر1میں کُل 17 ڈی پی روڈ کے تعمیری کام کیلئے24کروڑ98لاکھ7ہزار14روپئے مختص کئے گئے ہیں۔

اسی طرح وارڈ کمیٹی نمبر 2 میں  25 کروڑ 18لاکھ 70ہزار 649روپئے کے بجٹ سے روڈ کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا جن میں
(1) وارڈ نمبر2کسمبا روڈ کریم ناکہ سے سُمیت ویلڈنگ دکان تک سیمنٹ روڈبنانا۔
7کروڑ84لاکھ48ہزار 700روپیہ۔
(2) وارڈ نمبر3پاک پنجتن چوک سے باقر مسجد منّا ممبر کے مکان تک سیمنٹ روڈ بنانا۔
3کروڑ91 لاکھ 53ہزار 337 روپیہ۔
(3) وارڈ نمبر3کے شیو روڈ سے عائشہ نگر قبرستان سے معصوم سائزنگ تک اور معصوم سائزنگ سے کریم ناکہ تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ 
2کروڑ49لاکھ78ہزار669 روپیہ۔
(4) وارڈ نمبر3عیدو مقادم چوک سے نئی دوست سائزنگ تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ 
2کروڑ96لاکھ27ہزار998روپئے۔
(5) وارڈ نمبر6آگرہ روڈ انصارپترا ڈپو (نور باغ گیٹ )سے ہزار کھولی ٹیپو سلطان چوک تک سیمنٹ روڈ بنانا۔  2کروڑ75لاکھ روپیہ۔
(6)وارڈ نمبر7سروے نمبر42سبحان سائزنگ سے مسجد اُمّ مختار تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ 1کروڑ6لاکھ 55ہزار 487روپیہ۔
(7) وارڈ نمبر8موسم ندی اہلیہ بائی ہولکر پُل سے جنرل ہاسپٹل تک سیمنٹ روڈ بنانا۔
85لاکھ6ہزار458روپیہ

(8)وارڈ نمبر8ہیرا لاج سے جنرل ہاسپٹل گیٹ اور وہاں سے کلّوشاہ بابا درگاہ تک سیمنٹ روڈ بنانا۔1کروڑ50لاکھ روپیہ۔
(9)جونا آگرہ روڈ فلائی اوور بریج کے نیچے سیمنٹ کانکریٹ و دیگر کام کرنا۔1کروڑ80لاکھ روپیہ۔



وارڈ کمیٹی نمبر 3 میں 52 کروڑ 58لاکھ 24ہزار553 روپے کے بجٹ سے سمینیٹ کانکریٹ روڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جوکہ درج ذیل ہیں ۔

(1) وارڈ نمبر 3آگرہ روڈ سروے نمبر73سے سروے نمبر77پرانا شیو روڈاور قباء مسجد روڈ سے فرحان شیخ کے مکان تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ (ٹی روڈ)
1کروڑ57لاکھ43ہزار234 ۔
(2) وارڈ نمبر15محمد علی روڈ مشاورت چوک سے ممتاز چوک تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ 4کروڑ31لاکھ79ہزار173
(3) شیواجی مہاراج کے پتلے سے بابا صاحب امبیڈکرپتلے سے، شہیدوں کی یادگارقدوائی روڈ، نندن ٹاور تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ 5کروڑ37لاکھ14ہزار441
(4) وارڈ نمبر4سروے نمبر 116سلاٹر ہاؤس سے آواڑی نالہ تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ 
2کروڑ56لاکھ9ہزار17۔
(5) وارڈ نمبر15مشرقی اقبال روڈ بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول سے سروے نمبر 140خلیل ہائی اسکول وال کمپاؤنڈتک سیمنٹ روڈ بنانا۔ایک کروڑ 74لاکھ 82ہزار28۔
(6) آگرہ روڈ دیوی کا ملّہ سے قطب ہال سے زری والاکمپاؤنڈ سے سر سیّد احمد نگر( 80فٹ روڈ )سے ہوتے ہوئےنیشنل ہائی وے تک سیمنٹ روڈ بنانا۔
16کروڑ87لاکھ91ہزار298۔
(7) آگرہ روڈ ایم اسحاق پٹرول پمپ کے بازو سے خیرآباد محمد علی روڈ تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ایک کروڑ  91لاکھ 32ہزار954۔
(8) جعفر نگر سروے نمبر 96بنی عقیل مسجد سےپاٹ کینل تک، اور پاور ہاؤس سے بسم اللہ ہوٹل تک سیمنٹ روڈ بنانا۔(ٹی روڈ) 2کروڑ 65 لاکھ 1ہزار957 روپے۔
(9) فارمیسی کالج سروے نمبر 102سےموتی ہائی اسکول نعمت میڈیکل تک اور موتی ہائی اسکول سے سروے نمبر 107نئےقبرستان تک سیمنٹ روڈ بنانا۔(ٹی روڈ)3کروڑ 54 لاکھ30ہزار74روپئے ۔
(10) جعفر نگر پاٹ کینل روڈ سے مولانا عمرین چوک سے اختر آباد چوک تک، اور اختر آباد چوک سے پوارواڑی نالہ تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ 5کروڑ 25 لاکھ 16ہزار647 روپے ۔
(11) آگرہ روڈ سٹی ہوٹل کے بازو سےمولانا عمرین چوک تک سیمنٹ روڈ بنانا۔1کروڑ 15 لاکھ 83ہزار766 روپے ۔
(12) نیاپورہ وارڈ معہد ملت مدرسہ (نظیریہ ہال) سے آگرہ روڈ KD سرکل تک سیمنٹ روڈ بنانا۔3کروڑ 58لاکھ83ہزار610 روپے ۔
(13)  بلیوبرڈ والےکا بنگلہ (بنات والاچوک) سے خلیل ہائی اسکول اور خلیل ہائی اسکو ل سے کیفے سوئٹ رضا چوک تک سیمنٹ روڈ بنانا۔2کروڑ 2لاکھ56ہزار25 روپے ۔

وارڈ کمیٹی نمبر 4 میں سمینیٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کے لئے 19 کروڑ 99لاکھ59ہزار599 روپے بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔
(1)  وارڈ نمبر16،سلامت اللہ مسجد ارقم فنکشن ہال سے مدنی نگر چوک تک سیمنٹ روڈ بنانا۔1کروڑ 30لاکھ 22ہزار834 روپے ۔
(2) وارڈ نمبر 17 مشرقی اقبال روڈمالیگاؤں ہائی اسکول سے سلامت آباد چوک تک سیمنٹ روڈ بنانا۔1کروڑ 86لاکھ 74 ہزار 716 روپے ۔
(3) وارڈ نمبر 21 ناندیڑی اسکول سے نسیم سیٹھ کارخانہ ہوتے ہوئے نیشنل ہائی وے تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ 
3کروڑ1لاکھ34ہزار654 روپے ۔
(4) وارڈ نمبر :16سر سید نگرمسجد ناصرہ مبارک سے نظام سیٹھ کارخانہ صابر مسجد تک سیمنٹ روڈ بنانا۔1کروڑ57لاکھ6ہزار527 روپے ۔
(5)وارڈ نمبر :17لاک ڈاؤن ہوٹل سے منگو سیٹھ سائزنگ ہوتے ہوئےشہزاد پان اسٹال مولانا آزاد روڈ تک سیمنٹ روڈ بنانا۔2کروڑ 12لاکھ80ہزار89 روپے ۔
(6) وارڈ نمبر17 داؤد سیٹھ کمپاؤنڈعلی اکبر پانی ٹانکی سے حمید جمالی کے مکان تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ 1کروڑ 79لاکھ36ہزار322 روپے ۔
(7) وارڈ نمبر 18آزاد نگر سرکاری دواخانہ سے امن چوک اور امن چوک سےنیاآزاد نگر پولس اسٹیشن چندنپوری چوک تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ 
1کروڑ23لاکھ88ہزار657 روپے ۔
(8) وارڈ نمبر17عباس نگر ریاض ڈاکٹر کے دواخانے سے عارفی چوک (ٹیشن چوک) ہوتے ہوئے جامعۃ الصالحات تک سیمنٹ روڈ بنانا۔2کروڑ 82لاکھ31ہزار994 روپے ۔
(9) وارڈ نمبر 20شیو روڈجمہور نالہ سے مدنی نگر پاور ہاؤس تک سیمنٹ روڈ بنانا۔1کروڑ53لاکھ33ہزار257 روپے ۔
(10) وارڈ نمبر19علامہ اقبال پل سے خیابانِ نشاط چوک تک سیمنٹ روڈ بنانا۔ 72لاکھ 37ہزار115روپیہ۔
(11) وارڈ نمبر :17دتّ نگر عوامی بیت الخلاء سے60 فٹ روڈ تک سیمنٹ روڈ بنانا۔85لاکھ81ہزار245روپیہ
(12) وارڈ نمبر17عائشہ حکیم کارخانہ سے60فٹ روڈ بچو سیٹھ کے مکان تک سیمنٹ روڈ بنانا۔52لاکھ86ہزار950روپیہ۔
(13) وارڈ نمبر 15لبیب انوری گیٹ سے ٹیشن چوک تک سیمنٹ روڈ بنانا۔61لاکھ 45ہزار 239روپیہ۔

سالانہ بجٹ میں مختلف  تعمیری کاموں کیلئے 150کروڑفنڈ مختص :

مالیاتی سال 2026-2027کے منظور کئے گئے بجٹ میں شہر کے مختلف مقامات پرتقریباََ150کروڑ فنڈ مختص کیا گیا جس سے  شہر کے مختلف مقامات پر تعمیری وفلاحی کام اور بنیادی سہولیات مہیاکی جائے گی۔
300کروڑ روپئے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم امرت:3
موجودہ پانی سپلائی کے ناکافی نظام اور مضافات کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی آبادی اور آئندہ برسوں کی ضروریات کے پیش نظر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے اضافی پانی فراہمی کے منصوبے کو ضروری سمجھ کر اور شہرکے جن علاقوں میں کم دباؤ کے ساتھ پانی آتا ہے ان علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافات مثلاََ دیانہ،دریگاؤں،سائنہ،مالدہ، بھائے گاؤں،کلکٹرپٹّہ علاقوں کا بھی سروے کروایا اور مرکزی و ریاستی حکومت کے پانی سپلائی امرت یوجنا (تیسرا مرحلہ)کے تحت تقریباََ 300کروڑروپئے تخمینہ کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹر کو سونپی گئی۔اس تجویز میں شہری اور مضافات کے علاقوں میں پانی کی بہتر فراہمی اور پانی کی قلت دور کرنے اور مستقبل کی سونپی گئی۔اس تجویز میں شہری اور مضافات کے علاقوں میں پانی کی بہتر فراہمی اور پانی کی قلت دور کرنے اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اضافی پانی سپلائی اسکیم، نئی پانی پائپ لائن اور فلٹر پلانٹ کی تعمیر کے کاموں کو مرکزی حکومت کی پانی سپلائی امرت یوجنا (تیسرا مرحلہ) میں شامل کی گئی تجویز منظور ہونے کےبعد یقیناََ شہریان کو مستقبل میں بہتر طریقے سے پانی سپلائی ہوسکے گااور پریشانی دور ہوسکے گی۔

432کروڑ کی لاگت سے انڈرگراؤنڈ ڈرینیج سسٹم (تیسرا مرحلہ) :
آج بھی شہر کے بیشتر علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافات کے سبھی علاقوں میں گندے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے متاثرہ عوام کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔گندے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے مالیگاؤں سیکولر فرنٹ نے اقتدار حاصل کرنے کے فوراََ بعد شہری اور مضافاتی علاقوں کا سروے کیا اور گندے پانی کی بہتر نکاسی کے عمل کو پائہ تکمیل پہنچانے کیلئے انڈرگراؤنڈ ڈرینیج سسٹم (تیسرا مرحلہ) کے تحت 432 کروڑ 89لاکھ کے تخمینہ کی تجویز ریاستی حکومت کو پیش کی اور اس تجویز کی منظوری کیلئے ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔یہ اسکیم منظور ہوکر کام زمین پر آنے کے بعد یقیناََ اس کا فائدہ شہریان کے ساتھ ساتھ مضافات کی عوام کو بھی ضرور ملے گا۔
دو نئے قبرستان شروع کرنا: 

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نیا پورہ وارڈ سروے نمبر 107میں تقریباً 8ایکڑ زمین پر اور دریگاؤں گٹ نمبر114میں 3؍ایکڑ زمین پر ان علاقوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر نئے قبرستان شروع کئے جارہے ہیں۔

3کروڑ کی لاگت سے آگرہ روڈ کی تزئین کاری:

آگرہ روڈ چھترپتی شیواجی پتلے سے لیکر دریگاؤں تک کا راستہ خوبصورت بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی اس کے تحت راستوں کے دونوں جانب کا اتی کرمن نکالنا، ڈیوائیڈر، شجرکاری وغیرہ کے کام کرنے کیلئے اس کیلئےاس سال کے بجٹ میں 3 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔

فلائی اوور بریج کی توسیع کرنا: 

شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور بھیڑ بھاڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ فلائی اورر بریج کی توسیع کیلئے سخاوت ہوٹل سے لے کر دیوی کا ملّہ، نیشنل پیٹرول پمپ تک اس موجودہ بریج کی لمبائی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت مہاراشٹرسے فنڈ حاصل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور اس سمت تیز رفتاری سے کوشش کی جا رہی ہے۔مستقبل میں اس فلائی اوور بریج کی توسیع سے شہر کی خوبصورتی بھی بڑھے گی اور ٹریفک کا نظام بھی کچھ حد تک درست ہو سکے گاجس سے آمدو رفت میں آسانیاں پیدا ہوگی۔

ہارون انصاری ہاسپٹل میں 21کروڑ تخمینہ سے جدیدطبی سہولیات فراہم کرنا:

ہارون انصاری ہاسپٹل میںناکافی طبی سہولیات کے سبب حکومت مہاراشٹر سے 21کروڑ کےتخمینہ سے جدید طبّی تزئین کاری کی تجویز کو جنرل بورڈ میٹنگ میں منظور کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کو گرانٹ کیلئے روانہ کیا گیا۔


5 کروڑ کے بجٹ سےگرووار وارڈ مکند واڑی کی تزئین کاری:

سروے نمبر 211مکند واڑی کی ریزرو زمین پر ایجوکیشنل کلچرل سینٹر، جاگنگ ٹریک اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اس سال کے بجٹ میں5روڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔

نئے ڈی پی پلان کی منظوری:

ہر بیس سال بعد میونسپل کارپوریشن کا ڈیولپمینٹ پلان تیار ہوتا ہے۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو بھی بیس سال مکمل ہوچکا ہے اس بار کا ڈی پی پلان پرانا شہر اور حدواڑ کے ساتھ بننے جارہاہے۔

ملازمین کی بھرتی :
کارپوریشن میں 600 سے زائد افراد کی بھرتی کا عمل بہت جلد کیا جائے گا جس میں ڈاکٹر، انجینئر اور جنرل کیٹیگری کے افراد کو مستقل جاب دی جائے گی ۔

اس پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے میئر نسرین شیخ نے کہا کہ میں سب سے پہلے میں اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس نے ہمیں عوامی خدمت کرنے کا موقع دیا الحمدللہ آج اقتدار سنبھالے ہوئے ہمیں پورے 100دن مکمل ہوگئے۔ مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے روح رواں،اسلام پارٹی کے بانی و قائد،  بیباک رہنما جناب آصف شیخ رشید صاحب کی سرپرستی میں ہم نے شہریا ن کیلئے مختلف تعمیری و فلاحی کاموں کو انجام دینے کی شروعات کی ہے۔میئر نے کہا کہ میں بحیثیت میئر، انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (اسلام پارٹی) کے قائد آصف شیخ رشید صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوںساتھ ہی سماجوادی پارٹی،کانگریس پارٹی اور تمام پارٹیوں کے گٹ نیتا، کارپوریٹرس، کمشنر اور ہیڈ آف دی ڈپارٹمینٹ اور تما م کرمچاریوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں اور آئندہ اسی طرح تعاون کی امید کرتی ہوں۔میں  ایک بار پھرہم سب کے سرپرست آصف شیخ رشید صاحب کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔

اس پریس کانفرنس میں ڈپٹی میئر شان ہند نے کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم رو عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنم داخلہ معاملہ میں عوام کی سہولت کیلئے کوشش کررہے ہیں، ہم دھیرے دھیرے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے پابند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کام کیا ہے وہ درج ذیل تعمیری کام ہیں۔


مالدہ کالونی میں سٹی بس سروس شروع کرنا:

مالدہ شیوار میں 11ہزار کالونی میں مقیم لوگوں کی آمد و رفت کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے الیکٹرک بسیں شروع ہونے جا رہی ہیں۔ بہت جلد یہاں چارجنگ اسٹیشن بھی شروع ہوں گے۔

دیانہ علاقہ میں30بیڈ کاہاسپٹل شروع کرنا :

دیانہ شیوار رمضان پورہ علاقے میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مدنظر اس علاقے کے عوام کو طبی سہولیات فراہم ہوں اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئےگٹ نمبر208قریشہ آباد (مسجدقریشہ کے بازو میں کھلی جگہ پر)کےعلاقے میں UCHC اسکیم کے تحت تقریباََ 5 کروڑ کی لاگت سے  30بیڈ کا ہسپتال بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن جنرل بورڈ میںتجویز منظور کرکے حکومت کو بھیجی گئی ہے۔ اور جیسے ہی یہ منظوری حاصل ہوگی اس علاقے میں 30بیڈ کا جدید اور شاندار ہسپتال بنایا جائے گا۔

واڈیا ہاسپٹل کی نئی عمارت کا افتتاح:

واڈیا دواخانہ کی نئی عمارت بن کر تقریباً تیار ہو چکی ہےعنقریب واڈیا ہاسپٹل کی شاندار عمارت سے عوام کو طبّی سہولیات ملنا شروع ہوجائے گی۔


اس پریس کانفرنس میں اسٹینڈنگ چیئرمین اعجاز بیگ نے سو دن مکمل ہونے پر کہا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا دن ہے، ہم کام کاج کی بنیاد پر چن کر آئے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ مہاراشٹر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کارپوریشن کے سو دن مکمل ہونے پر ہم آصف شیخ کی سرپرستی میں پریس کررہے ہیں جو درج ذیل تعمیری کام ہیں  ۔

بی او ٹی BOT طرز پر کمرشیل کامپلیکس کی تعمیر:

شہر کے مختلف مقامات پر BOTطرز پر کمرشیل کامپلیکس کی تعمیر کرنے کی تیاری ہو چکی ہے۔ بہت جلدمختلف مقامات عوام کی سہولت و روزگار کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ خوبصورت کمرشیل کامپلیکس بنایا جائے گا۔

گرووار وارڈ میں کمرشیل کامپلیکس تعمیر کرنا:

گرووار وارڈ سروے نمبر 224(جونا آزاد نگر) دواخانہ اور سرکاری بیت الخلاء توڑ کر وہاں پر خوبصورت کمرشیل کامپلیکس بنانے کے کام کو منظوری دی جاچکی ہے۔ بہت جلد تعمیر شروع ہوجائے گی۔

اتی کرمن مخالف کارروائی اور ہاکرس زون شروع کرنا:

اتی کرمن کی جگہ پر چھوٹا موٹا دھندہ کاروبار کرنے والوں کیلئے متبادل جگہ فراہم کرنے کیلئے ہاکرس زون شروع کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے تاکہ ہاکرس قانونی طور پر اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔یہ اور ان جیسے بیشمار تعمیراتی و فلاحی کام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مالیگاؤں سیکولر فرنٹ پورے عزم محکم کیساتھ آصف شیخ کی سرپرستی میں جدوجہد میں مصروف ہیں ان شاء اللہ کامیابی ضرور ملیگی اور آنے والے دنوں میں عوام کو ایک نئے مالیگاؤں کی تصویر نظر آئے گی ۔

اس پریس کانفرنس میں سماجوادی پارٹی کے گٹ نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم عوام کے جواب دہ ہیں، اس لئے ہم اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے کوشش کررہے ہیں ہم مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے رہنما آصف شیخ کی سرپرستی میں سیکولر فرنٹ نے کارپوریشن پر اقتدار حاصل کرتے ہوئے سو دنوں میں درج ذیل کاموں کی منصوبہ بندی کی ہے ۔


 بند راستوں کو آمد و رفت کیلئے کھولنا:

شہر کے الگ الگ 18مقامات پر کسی نہ کسی وجہ سے برسوں سے راستے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت کی تکالیف برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔ ہم نے جنرل بورڈ میٹنگ میں ان تمام راستوں کو دوبارہ عوام کیلئے کھولنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ انشاء اللہ یہ سبھی راستے جلد کھلیں گےاور فوراً بعد یہاں سیمنٹ روڈ تعمیر کئے جائیں گے۔

مرحوم ساتھی نہال احمد ایجوکیشنل ہب شروع کرنا:

مرحوم ساتھی نہال احمد مولوی محمد عثمان صاحب کے نام سے نیا اسلام پورہ وارڈ سروے نمبر 1/58علاقے میں مرحوم ساتھی نہال احمد مولوی محمد عثمان صاحب کے نام سے ایجوکیشنل ہب شروع کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے اس کام کو انجام دینے کیلئے اس سال کے بجٹ میں 2کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔اسکا افتتاح 22 کو کیا جائے گا اور یہاں اعلیٰ و تیکنکی اور AI کی تعلیم دی جائے گی۔


میونسپل پرائمری اسکولوں کو ڈیولپ کرنا:

شروعاتی مرحلے میںشہرکی ایسی 10میونسپل پرائمری اسکولیں جو خستہ حال ہوچکی ہیں انہیں دوبارہ سے ڈیولپ کرنے کیلئے2.5کروڑ کا فنڈ حکومت سے حاصل کیا گیا ہے  اور بہت جلد شہر کی 10پرائمری اسکولوں میں آپ بدلاؤ دیکھیں گے۔جس سے میونسپل پرائمری اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے غریب بچوں کو بہتر و جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول ملے گا۔

ہارون انصاری ہاسپٹل میں بہتر طبی سہولت مہیا کرنا:

ہارون انصاری ہاسپٹل میںدو 3D سونوگرافی مشین، دو جدید ایکسرے مشین ، دو نئی ایمبولنس ، دو معلوماتی اسکرین کی گاڑیاں اور10ایسی مشینیں جس کے ذریعے خواتین اپنی ضرورت کے تحت سینیٹری پیڈ حاصل کرسکیں گی۔ ایسی تمام اضافی طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت سے 2.5 کروڑ کا فنڈ حاصل کیا گیا اور بہت جلد ان مشینوں کی خریدی کیلئے ٹینڈر نکالاجائے گا تاکہ اس سے غریب عوام کو بہتر طبی سہولت مل سکے۔

کارپوریشن میں سولارسسٹم شروع کرنا:

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ملکیت کی تمام عمارتوں مثلاً کارپوریشن کی عمارت، دواخانے، فائر اسٹیشن، گرنا ڈیم، اور تمام فلٹر پلانٹ وغیرہ پر سولارسسٹم شروع کیا جا رہا ہے۔ بہت جلد اس کی تجویز تیار کر کے حکومت سے فنڈ کی منظوری لی جائے گی۔یہ اور ان جیسے بیشمار تعمیراتی و فلاحی کام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مالیگاؤں سیکولر فرنٹ پورے عزم محکم کیساتھ آصف شیخ کی سرپرستی میں جدوجہد میں مصروف ہیں ان شاء اللہ کامیابی ضرور ملیگی اور آنے والے دنوں میں عوام کو ایک نئے مالیگاؤں کی تصویر نظر آئے گی ۔اس پریس کانفرنس میں کمشنر سمیت کارپوریشن کے تمام آفیسران و ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ،سیکولر فرنٹ میں شامل اسلام پارٹی و سماجوادی پارٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.