موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک والدین سے آٹھویں جماعت میں داخلے کے لیے 5000 روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ متعلقہ والدین نے اس سلسلے میں اے سی بی میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کی تصدیق کے بعد اے سی بی حکام نے جال بچھا دیا۔
اس کے مطابق ملزمان 4000 روپے کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ اس کارروائی میں پرنسپل، پرائیویٹ ٹیچر اور کلرک کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس معاملے میں شانتی نگر پولس اسٹیشن میں انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے انہیں دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
دریں اثنا، امدادی اسکولوں میں داخلہ کے عمل میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں اور اس کارروائی نے تعلیمی شعبے میں ہلچل مچا دی ہے ۔ ممکن ہے اس کاروائی کے بعد مہاراشٹر بھر کی اسکولوں میں جاری ہونے والے ایڈمشن میں والدین کی جانب سے اس طرح کی کاروائی کا امکان بڑھ گیا ہے ، آئندہ دنوں میں بدعنوان اسکول انتظامیہ پر مزید کاروائی ہوگی ۔
