مالیگاؤں / شہر میں نوجوانوں کی سیاسی بیداری، سماجی خدمت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اور خوش آئند قدم اٹھاتے ہوئے یواجن سبھا سماجوادی پارٹی مالیگاؤں کی جانب سے نئے آفس کے افتتاح اور یوا باڈی کی تشکیل کے ساتھ عہدوں کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ اس کے ذریعے تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کو عملی سیاست میں آگے بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ پروگرام سماجوادی پارٹی کے صدر شانِ ہند نہال احمد اور معروف یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی کی نگرانی میں جبکہ یوا صدر راحیل حنیف کی قیادت میں منعقد ہوگا۔ پارٹی ذمہ داران کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد سماجوادی پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا، عوامی فلاحی سرگرمیوں کو وسعت دینا اور نوجوان نسل کو مثبت، باوقار اور تعمیری سیاست سے جوڑنا ہے۔
اس تقریب میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، تقریب کے دوران پارٹی کے آئندہ لائحۂ عمل، عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کے کردار اور سماجی ہم آہنگی کے موضوعات پر بھی اظہارِ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یواجن سبھا کی نئی باڈی کا اعلان کرتے ہوئے مختلف ذمہ داریاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔
لہٰذا سماجوادی پارٹی کے تمام ذمہ داران، کارپوریٹرس، عہدیداران، ورکرس، ہمدردان اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اس تقریب میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی کریں اور سماجی و سیاسی شعور کے اس مشن کو کامیاب بنائیں۔
مقام: عوامی رابطہ آفس، جونا آگرہ روڈ، مالیگاؤں
🗓 تاریخ: جمعہ، 15 مئی 2026
🕤 وقت: رات 9:30 بجے . سماجوادی پارٹی مالیگاؤں
یواجن سبھا سماجوادی پارٹی مالیگاؤں
