ناسک/ سنٹرل جیل میں بیمار ہوا قیدی علاج کے لیے جارہا تھا کے اسی دوران پیچھے سے دو افراد نے اس پر حملہ کر شدید زخمی کر دیا ۔
ملی اطلاعات کے مطابق سینٹرل جیل میں قید امین شمیم خان عرف مُرگی راجہ گزشتہ چند روز سے جیل میں علیل تھا ۔ اس لیے وہ طبی علاج کے لیے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال جا رہا تھا ۔ اسی دوران جب خان جیل کی کینٹین کے سامنے آیا تو اچانک پیچھے سے دو قیدی حسین فیروز شیخ اور تیجس انیل گانگورڈے آئے اور امین خان کے سر اور آنکھوں پر فرش پھینک کر ماری جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو کر نیچے گر گیا۔ اس کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ دوسری جانب جیل کے اندر پیش آئی اس واردات سے سنٹرل جیل میں ہڑکم مچ گیا اور سیکورٹی نظام پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔
اس معاملے میں امین شمیم خان کی شکایت پر ناسک روڈ پولیس اسٹیشن میں دونوں قیدیوں فیروز شیخ اور تیجس گانگورڈے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش سینئر پولیس انسپکٹر انیل شندے کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شیلکے اور کُرھاڈے کر رہے ہیں ۔


